Advertisement
پاکستان

سماجی انصاف، مساوی حقوق اور پسماندہ طبقوں کو بااختیار بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے،سینیٹر شیری رحمان

قائداعظم نے ایک ایسی قوم کا تصور کیا جہاں تمام شہریوں کو یکساں حقوق اور ذمہ داریاں حاصل ہوں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 11th 2023, 8:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سماجی انصاف، مساوی حقوق اور پسماندہ طبقوں کو بااختیار بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے،سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہم قائداعظم محمد علی جناح اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کے مطابق سماجی انصاف، مساوی حقوق اور پسماندہ طبقوں کو بااختیار بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی دستور ساز اسمبلی کے اجلاس سے تاریخ ساز خطاب کے پس منظر میں سابق صدر آصف علی زرداری نے 11 اگست کو پاکستان میں اقلیتوں کا قومی دن منانے کا اعلان کیا تھا۔ اس دن کو منانے کا مقصد پاکستان میں اقلیتوں کی قربانیوں، اہمیت اور ملکی ترقی میں شرکت داری کو تسلیم کرنا ہے۔

یہ پیپلز پارٹی کی رواداری، احترام اور تمام شہریوں کے مساوی حقوق کے عزم اور وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947 کے دن پاکستان کی دستور ساز اسمبلی سے اپنے خطاب میں مساوات، ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کے اصولوں پر زور دیا۔

انہوں نے ایک ایسی قوم کا تصور کیا جہاں تمام شہریوں کو یکساں حقوق اور ذمہ داریاں حاصل ہوں، خواہ وہ کسی بھی عقیدے یا نسل سے تعلق رکھتا ہو۔ قائداعظم کے الفاظ نے ایک ایسی قوم اور ریاست کی بنیاد رکھی جو اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ان کی فعال شرکت کو یقینی بنائے گی۔

Advertisement
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 5 days ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 17 minutes ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 days ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 days ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 21 minutes ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 days ago
Advertisement