Advertisement
پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات اور سہولیات سے متعلق مناسب آرڈر کروں گا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ

جوحقوق چیئرمین پی ٹی آئی کے ہیں وہ انہیں ملنے چاہیے،چیف جسٹس عامر فاروق

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 11th 2023, 8:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات اور سہولیات سے متعلق مناسب آرڈر کروں گا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ملاقات اور سہولیات سے متعلق مناسب آرڈر کروں گا، جوحقوق چیئرمین پی ٹی آئی کے ہیں وہ انہیں ملنے چاہیے

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ایک بڑی پارٹی کے لیڈر ہیں، وہ سابق وزیراعظم ہیں اور ساتھ ہی سزا یافتہ بھی ہیں،ہمیں دونوں چیزوں کواکٹھے لے کر چلنا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل نے کہا کہ عدالتی آرڈرز کے باوجود ہمیں چیئرمین پی ٹی آئی سے نہیں ملنے نہیں دیا گیا۔

عدالت نے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے استفسار کیا کہ درخواست گزار وکلا کا کہنا تھا ٹرائل کورٹ نے اڈیالہ جیل بھیجا اور آپ نے اٹک بھیج دیا، اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقلی کا فیصلہ تھا؟

پنجاب حکومت کی جانب سے اٹک جیل منتقلی کا لیٹر عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمیں بھی لیٹر کی کاپی فراہم کی جائے۔ وکیل پنجاب حکومت کی جانب سے خط پڑھا گیا جس میں اٹک جیل منتقلی سے متعلق وجوہات کا ذکر موجود ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ایک چیز بتائیں کیا وکلا ملزمان سے نہیں مل سکتے؟ جس پر وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ 7 اگست کو ایک وکیل چیئرمین پی ٹی آئی سے ملے، وکیل صاحب نے ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ کے وکالت نامے دستخط کرائے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا صرف وکالت نامے دستخط کرانے کے لیے وکیل اپنے کلائنٹ سے جیل میں مل سکتا ہے؟ اس طرح اجازت نا دینا تو عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت میں آ جائے گا۔ وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ 7 اگست کو ہم نے ملنے کی اجازت دی لیکن 8 اور 9 اگست کو یہ دیر سے پہنچے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے 180 کیسز ہیں ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ایڈوائس لینا تھی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر وکیل کسی اور کیس میں جانا چاہے تو طریقے سے ملاقات ہونی چاہیے پرچے نا ہوں

وکیل شیر افضل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر بھی تذلیل کی جا رہی ہے۔ 48 گھنٹوں میں انہوں نے جیل کلاس کا فیصلہ کرنا تھا جو نہیں کیا، سب سے پہلے مرحلے میں یہ ٹرائل جج کا کام تھا، ٹرائل کورٹ، سپریڈنٹ جیل اور ڈی سی ہے جو اتھارٹی ہیں رولز کے مطابق، یہ کہہ رہے ہیں اڈیالہ جیل میں قیدی زیادہ ہیں حالانکہ یہاں سیکیورٹی زیادہ اچھی ہے، اڈیالہ جیل میں بی کلاس ہے اور میڈیکل سہولت اٹک سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کس قانون کے تحت انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ کی بجائے اٹک جیل منتقل کیا، پاکستان کی تمام جیلوں میں قیدی جگہ سے زیادہ ہیں، اب یہ کہہ رہے ہیں ایک چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے جیل میں جگہ بھر جائے گی۔

وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ ہم نے پانچ ڈاکٹرز جیل میں ان کے لیے رکھے ہوئے ہیں، ڈی ایچ کیو میں پہلے معاملہ بھیجا جاتا ہے پھر بورڈ ہوتا ہے وہ دیکھتا ہے۔ وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ نواز شریف کے کیس میں ڈاکٹر عدنان روزانہ ان کے پاس جاتے تھے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ بتا دیں تب کے اس ہائی پروفائل کیس میں کیا پوزیشن تھی؟ وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ اس وقت کا مجھے نہیں پتہ۔ وکیل شیر افضل نے کہا کہ آپ اڈیالہ جیل سے ریکارڈ منگوا لیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اگر کوئی اپنے ذاتی معالج سے چیک اَپ کرانا چاہیں تو اس کا کیا طریقہ کار ہے؟

وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ ساری زندگی ہم اڈیالہ جیل میں جاتے رہے اپنے کلائنٹس سے ملتے رہے، کل انہوں نے بشریٰ بی بی کی ملاقات کرائی پھر مجھے کہا ایک دن میں ایک ملاقات ہو سکتی ہے، روزانہ لوگوں کو یہ گھروں سے اٹھا رہے ہیں آپ کے سافٹ الفاظ سے یہ سمجھنے والے نہیں، ہم قرآن پاک دینا چاہ رہے ہیں، کتابیں دینا چاہ رہے ہیں لیکن یہ وہ بھی نہیں دینے دے رہے ہیں۔

وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ قرآن پاک بھی ہے اور جائے نماز بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ہیں۔

وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے  15 اگست کو کیسز ہیں اس کے علاوہ بھی کیسز ہیں، اگر پولیس لائنز کو ہی سب جیل ڈیکلیئر کر دیں تو ویڈیو لنک کی سہولیات مل جائے گی۔

وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے ہم نے کھانے کے لیے الگ سے ’’کک‘‘ رکھا ہوا ہے اور الگ برتن رکھے ہوئے ہیں، ایک میڈیکل آفیسر اور ایک ڈی ایس پی کھانا چیک کرتا ہے پھر چیئرمین پی ٹی آئی کو کھانا دیا جاتا ہے۔

وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نعیم حیدر پنجوتھہ روسٹرم پر آ گئے۔ انہوں نے کہا کہ میں چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملنے گیا، وہاں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، میں جب مل کے آیا اور باہر میڈیا ٹاک کی اسکے بعد انھوں نے مجھے ٹارگٹ کیا، اسکے بعد مجھے مسلسل تنگ کر رہے ہیں کیونکہ میں نے جیل سہولیات سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ہفتے میں اگر دو تین بار ملنا ہو تو اس میں کیا مضائقہ ہے، ایسا نہیں ہوتا پرچے ہوں وکیلوں پر، جو قید میں ہیں ان کے حقوق ہیں ان کا انکار تو نہیں کر سکتے۔

وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملی کی طرف سے یہ خطرہ ہے کہ ان کو زہر دیا جا سکتا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ڈاکٹر صاحب یہ یاد رکھیے گا چیئرمین پی ٹی آئی آپ کی حراست میں ہیں ذمہ داری جیل سپریڈنٹ پر ہے۔

Advertisement
تہران نے امریکی تجاویز پر اپنا جواب پاکستان کے ذریعے بھجوا دیا ،ایرانی میڈیا 

تہران نے امریکی تجاویز پر اپنا جواب پاکستان کے ذریعے بھجوا دیا ،ایرانی میڈیا 

  • 13 گھنٹے قبل
بہاولپور گیریژن: معرکۂ حق کی فتح کا ایک سال مکمل، یادگارِ شہداء پر تقریب کا انعقاد

بہاولپور گیریژن: معرکۂ حق کی فتح کا ایک سال مکمل، یادگارِ شہداء پر تقریب کا انعقاد

  • 9 گھنٹے قبل
علی ظفر نے اپنے البم "روشنی" کے گانے  کی میوزک ویڈیو جاری کر دی

علی ظفر نے اپنے البم "روشنی" کے گانے  کی میوزک ویڈیو جاری کر دی

  • 11 گھنٹے قبل
ایران جنگ کیلئے اسرائیل نےعراق میں خفیہ فوجی اڈا قائم کیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

ایران جنگ کیلئے اسرائیل نےعراق میں خفیہ فوجی اڈا قائم کیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

  • 16 گھنٹے قبل
 پاکستان کے25کروڑ عوام بنیان مرصوص ہیں، ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،مریم نواز

 پاکستان کے25کروڑ عوام بنیان مرصوص ہیں، ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،مریم نواز

  • 14 گھنٹے قبل
چیئرمین لا اسٹوڈنٹس فورم رانا اویس نے شیخوپورہ کابینہ کا اعلان کر دیا

چیئرمین لا اسٹوڈنٹس فورم رانا اویس نے شیخوپورہ کابینہ کا اعلان کر دیا

  • 14 گھنٹے قبل
 آبنائے ہرمز،میزائل پروگرام یا تہران کی پالیسیوں پر بیان بازی آئی اے ای اے کا کام نہیں،ایران

 آبنائے ہرمز،میزائل پروگرام یا تہران کی پالیسیوں پر بیان بازی آئی اے ای اے کا کام نہیں،ایران

  • 13 گھنٹے قبل
 معرکہ حق میں دشمن کو عبرتناک شکست دی،اللہ تعالیٰ نے کو عظیم فتح سے نوازا،شہباز شریف

 معرکہ حق میں دشمن کو عبرتناک شکست دی،اللہ تعالیٰ نے کو عظیم فتح سے نوازا،شہباز شریف

  • 11 گھنٹے قبل
 پاکستان نے بھارت کو نہ صرف فوجی محاذ بلکہ سفارتی اور بیانیہ محاذ پر بھی شکست دی،عطا تارڑ

 پاکستان نے بھارت کو نہ صرف فوجی محاذ بلکہ سفارتی اور بیانیہ محاذ پر بھی شکست دی،عطا تارڑ

  • 17 گھنٹے قبل
 معرکۂ حق اللہ تعالیٰ کے بے شمار انعامات اور احسانات پر اُس کے حضور سجدۂ شکر بجا لانے کا دن ہے،شہباز شریف

 معرکۂ حق اللہ تعالیٰ کے بے شمار انعامات اور احسانات پر اُس کے حضور سجدۂ شکر بجا لانے کا دن ہے،شہباز شریف

  • 17 گھنٹے قبل
ڈھاکہ ٹیسٹ :تیسرے روز کا کھیل ختم، پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 386 پرآل آؤٹ ہو گئی

ڈھاکہ ٹیسٹ :تیسرے روز کا کھیل ختم، پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 386 پرآل آؤٹ ہو گئی

  • 13 گھنٹے قبل
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں “معرکہ حق اسکوائر” کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں “معرکہ حق اسکوائر” کا افتتاح کر دیا

  • 14 گھنٹے قبل
Advertisement