صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ای او بی آئی کو سیکیورٹی گارڈ سے معافی مانگنے کی ہدایت
ایک عام مزدور کو پنشن کیلئے برسوں انتظار کروانا شرمناک امر ہے


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن ( ای او بی آئی) کو سیکیورٹی گارڈ سے معافی مانگنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان کے صدر کی حیثیت سے شہری سے معافی مانگتا ہوں۔
ہفتہ کو ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف ای او بی آئی کی درخواست پر اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ ای او بی آئی نے پنشن کے حصول کیلئے سیکورٹی گارڈ کو دفترکے احاطے میں داخلے تک کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن اپنے غریب مخالف اور غیر دوستانہ طرز عمل پر گہری نظر ڈالے، ایک عام مزدور کو پنشن کیلئے برسوں انتظار کروانا شرمناک امر ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ شکایت کنندہ کی فائل گم ہونے کی وجہ سے سال بیت گئے، فائل سفارش کروانے پر ڈھونڈی گئی۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی گارڈ ، افتخار حسین ، ایک نجی سیکیورٹی ایجنسی میں کام کرتے تھے اور افتخار حسین 2008 ء میں سروس کے دوران حادثے کی وجہ سے معذور ہوگئے تھے ۔
بعد ازاں سیکورٹی گارڈ نے پنشن کیلئے ای او بی آئی سے رجوع کیا تاہم ای او بی آئی نے پنشن گرانٹ کی ادائیگی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ افتخار حسین کی مدت ِ ملازمت 15 سال سے کم ہے اس لئے وہ صرف اولڈ ایج گرانٹ کے حقدار ہیں، جس پر ریٹائرڈ سیکورٹی گارڈ نے وفاقی محتسب سے رابطہ کیا اور وفاقی محتسب نے ای او بی آئی کو کیس پر غور کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف ای او بی آئی نے صدر مملکت کے پاس اپیل دائر کی جسے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے نمٹاتے ہوئے کہا ہے کہ ایک عام مزدور (سیکیورٹی گارڈ) کو انصاف کےلئے کئی سالوں تک انتظار کرنا پڑا ہے۔

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 15 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 10 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 14 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 17 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 17 hours ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago



