مانیٹری پالیسی کے حالیہ فیصلے ، عوامل، متوقع معاشی منظر نامے اور معاشی صورت حال کی پیشرفت


اسلام آباد: مانیٹری پالیسی کے 31 جولائی 2023ء کے فیصلہ کے حوالہ سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پوڈ کاسٹ سیریز کی 23 ویں قسط کا انعقاد کیا گیا جس میں میں بینک کے شعبہ مانیٹری پالیسی کے ڈائریکٹرفدا حسین نے مانیٹری پالیسی کے حالیہ فیصلے کی وجہ بننے والے عوامل، متوقع معاشی منظر نامے اور معاشی صورت حال کی پیشرفت کی وضاحت کی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے 31 جولائی 2023 ء کو اپنے اجلاس میں پالیسی ریٹ 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلے پر کئی اہم عوامل اثر انداز ہوئے۔ سب سے پہلے، مالی سال 2024 کے دوران مہنگا ئی میں بتدریج کمی متوقع ہے۔
دوسرا، پاکستان کی معیشت کی سمت مثبت ہے، جس کی وجہ حالیہ پیش رفت کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری ہے۔ یہ تازہ ترین فیصلہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان حالیہ اسٹینڈ بائی انتظامات (ایس بی اے) کے بعد پہلا پالیسی اعلان ہے۔ اس بحث میں جون 2023 ء میں آخری مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد سے ہونے والی تبدیلیوں کا احاطہ کیا گیا۔
ان تبدیلیوں میں ایس بی اے معاہدے، مالی سال 2023-2024 ء کا وفاقی بجٹ، اجناس اور پٹرولیم کی عالمی قیمتوں میں استحکام اور عالمی معیشت میں استحکام کی علامات جیسے اہم پہلو شامل ہیں۔آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے مارکیٹ کے احساسات میں بہتری آئی ہے اور ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 15 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 21 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 19 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل






