ہم اصلی اور نسلی ہیں، پاکستان اور اسلام کے ساتھ کھڑے ہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم اصلی اور نسلی ہیں، پاکستان اور اسلام کے ساتھ کھڑے ہیں، دوستی اور دشمنی قبر کی دیوار تک نبھائیں گے۔
ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہگزشتہ رات پولیس نے لال حویلی پر میرے بھائی، بہنوں اور بھتیجوں کے گھروں پر گرینڈ آپریشن کیا، گھر سے قیمتی سامان موبائل، لیپ ٹاپ، کیمرے، ڈرائیورز اور ملازموں کو ساتھ لے گئے، لال حویلی کے سارے ڈیوائیڈر بھی ہٹا دیئے، مجھے پر پہلے بھی تین خود کش حملے ہو چکے ہیں اگر اب کوئی دہشتگردی کا واقعہ ہوا تو اس کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہوں گے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا اہم ویڈیو پیغام جاری pic.twitter.com/i0yngkl0a5
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 13, 2023
انہوں نے کہا کہ عوام کا نام ریاست ہے عوام پر سکون اور خوشحال ہوں گے تو ریاست پر سکون ہوگی۔ جشن آزادی 50 سال سے منا رہا ہوں، ہمیشہ 13 اگست کی رات 10 سے 11 بجے خطاب کرتا ہوں، رات گئے پولیس لال حویلی پر چھاپہ مار کر لاؤڈ سپیکر اور آتش بازی کا سامان لے گئی ہے، پولیس کا اتنا بڑا آپریشن میں نے اپنی سیاسی زندگی میں نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا جرم کیا ہے کہ ہم شہیدوں ،غازیوں مجاہدوں اور پاکستان بنانے والوں کا یوم آزادی کا دن منا رہے ہیں،اگر کسی کو یوم آزادی منانے پر اختلاف ہے تو وہ مجھ سے بات کرے، یہ کوئی احتجاجی جلسہ نہیں ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے لوگ تیار رہیں ہم لال حویلی کے بجائے جلسہ راجہ بازار، کمیٹی چوک یا چاندنی چوک پر کریں گے، پوری کوشش کریں گے کہ اپنے شہداء، غازیوں مجاہدوں اور پاکستان بنانے والوں اور قائد اعظم کے جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ باتوں سے خارجی، داخلی، لسانی، اقتصادی، سماجی اور سیاسی استحکام نہیں آتا، عوام مہنگائی سے مر گئے ہیں،ان کو استحکام چاہیے۔ قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرنے والوں میں ہم بھی شامل ہیں لیکن اس کے باوجود آپ سوچتے یں کہ ہم اپنے ضمیر کو مار دیں،

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 9 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 6 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 10 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 12 گھنٹے قبل






