Advertisement
پاکستان

پی پی 84 خوشاب میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری

خوشاب : پی پی 84میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 6th 2021, 1:35 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق   خوشاب میں ضمنی انتخاب کے لیے   صبح 8 بجے شروع ہونے والی ووٹنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے جاری رہی۔ الیکشن کی مانیٹرنگ کے لیے 10 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جو انتخابی نتائج جاری ہونے تک فرائض سر انجام دیتی رہیں گی۔ حلقے میں پی ٹی آئی کے علی حسنین خان، نون لیگ کے ملک معظم کلو اور پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد میدان میں ہیں، مسلم لیگ نون کے معظم شیر اور پی ٹی آئی کے علی حسنین میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

خیال رہے کہ  مسلم لیگ نون کے رکن ملک وارث کلو کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر 8 امیدواروں کے درمیان الیکشن ہو رہا ہے۔

پی پی 84  حلقے میں 229 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 13 کو انتہائی حساس جبکہ 43 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔پی پی 84 میں 2 لاکھ 92 ہزار 687 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جن میں سے مرد ووٹرز 1 لاکھ 55 ہزار 104 جبکہ خواتین ووٹرز 1 لاکھ 37 ہزار 583 ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امن و امان قائم رکھنے کیلئے 540 رینجرز اور 2 ہزار 800 پولیس اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں۔حساس پولنگ اسٹیشنوں کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جا رہی ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کی PP-84خوشاب کی عوام سے خاص اپیل کی ہے کہ ووٹر بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ ڈالنے آئیں۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ووٹر کرونا سے تحفظ کیلئے ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں ، پولنگ عملہ اپنے فرائض غیر جانبداری اورذمہ داری سے سر انجام دے۔

Advertisement
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 2 days ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 days ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • a day ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 2 days ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 hours ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • a day ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • a day ago
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 4 hours ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 days ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • an hour ago
Advertisement