اسلام آباد : کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ اموات اور کیسز کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، ملک میں وبا سے پہلی بار 119 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4113نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید119افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار429ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 41ہزار 636ہو گئی ہے ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ10ہزار 616ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 8ہزار 741افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 87ہزار 643ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 686 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 21ہزار099ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3466افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 22ہزار776کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 239مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد76 ہزار696جبکہ اموات کی تعداد698تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 341افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار465ہوچکی ہے جبکہ 491افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 5665افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 7لاکھ 38ہزار727مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 3 days ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 2 days ago

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- an hour ago
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 3 hours ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 2 days ago

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- 3 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 days ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 3 days ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 3 days ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- 2 hours ago
بھارتی گلوکارقتل
- 3 hours ago



