شہزادہ فیصل بن فرحان سے فرانس اور ہالینڈ کی وزرائے خارجہ نے بھی اتوار کو ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے


ریاض: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے حماس کی جانب سے اسرائیل پر اچانک حملے کے بعد تشدد میں اضافے کو ختم کرنے پر زور دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کا احترام کریں۔
دریں اثنا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےامریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے 24 گھنٹے میں دوسری مرتبہ ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ اور اس کے اطراف جاری فوجی کشیدگی کے خطرات اور کشیدگی کم کرانے کےلیے ضروری طریقے تلاش کرنے کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
فریقین نے درپیش بحران کے منفی اثرات کا دائرہ محدود کرنے کے لیے عالمی برادری کے اکھٹے ہو کر کام کرنے کی اہمیت اجاگر کی تاکہ عالمی امن و سلامتی کے تحفظ میں مدد مل سکے۔ فریقین نے علاقائی و بین الاقوامی حالات اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے کہ اسرائیلی افواج حماس کے عسکریت پسندوں کو پیچھے دھکیلنے کے لیے جنگ لڑ رہی ہیں۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان سے فرانس اور ہالینڈ کی وزرائے خارجہ نے بھی اتوار کو ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے غزہ اور اطراف کی تازہ صورتحال اور وہاں جاری کشیدگی روکنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کسی بھی حالت میں شہریوں کو نشانہ بنانے کا مخالف ہے۔ تمام فریقوں کو بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کرنا ہوگا۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل





