اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کو مصر چھوڑنے کا مطالبہ امن کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا، ولادیمیر پوتین


روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کو مصر چھوڑنے کا مطالبہ امن کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا،فلسطینی اپنی سرزمین پر رہتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پوتین نے کہا کہ میرے لیے کوئی اندازہ لگانا مشکل ہے۔ فلسطینی جس سرزمین پر رہتے ہیں وہ تاریخی طور پر ان کی اپنی سرزمین ہے۔ فلسطینیوں کو اپنی ایک آزاد ریاست کے قیام کا حق ہے۔
اس سے قبل روسی صدر نے امریکا پر الزام لگایا تھا کہ وہ فلسطینی اسرائیل تنازعے کے حل کے لیے متوازن عمل سے گریز کر رہا ہے اور بنیادی مسائل کو حل کیے بغیر معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کر رہا ہے۔
پوتین نے اسرائیل میں تشدد کو خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام جیسے مسائل کو حل کیے بغیر تنازعہ حل نہیں ہو سکتا۔
روسی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل کی آباد کاری کی پالیسی مشرق وسطیٰ میں تشدد کے بھڑکنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔
خیال رہےکہ روس کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج وحشیانہ فضائی حملے کررہی ہے جس میں بڑی تعداد میں شہریوں کی اموات ہو رہی ہیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 21 hours ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 18 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 days ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- a day ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 days ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 19 hours ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 days ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- a day ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 4 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 days ago


