Advertisement
علاقائی

کلر کہار موٹر وے پر سالٹ رینج کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا، 2 افراد زخمی

آئل ٹینکر الٹنے سے موٹر وے پر اسلام آباد سے لاہور جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اکتوبر 12 2023، 7:40 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
کلر کہار موٹر وے پر سالٹ رینج کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا، 2 افراد زخمی

موٹروے ایم ٹو سالٹ رینج ایریا میں ٹینکر الٹ جانے کی وجہ سے موٹر وے پر اسلام آباد سے لاہور جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔

ٹینکرالٹنے سے موٹروے پراسلام آباد سےلاہورجانے والی ٹریفک معطل ہوجانے کی وجہ سے گاڑیوں کی لبمی قطاریں لگ گئی ہے۔شہری کئی گھنٹوں سے موٹروے میں پھنسے ہوئے ہیں، ریسکیو موٹروے ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

جس جگہ ٹینکر الٹا ہے، اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور کسی بھی گاڑی اور افراد کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ موٹروے وے ٹیمیں ریسکیو عملے کے ہمرہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں،مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچنے کے لیے وقتی طور پر ٹریفک کو روک گئی تھی ۔ لیکن حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کے بعد ٹریفک کو کھول دیا گیا ۔

Advertisement
رجحانات
Advertisement