Advertisement

غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں اضافے کی صورت میں ہمارے اتحادی جواب دے سکتے ہیں، ایران

خطے میں کوئی بھی ہم سے نئے محاذ کھولنے کے لئے اجازت نہیں مانگے گا ، ایرانی وزیر خارجہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 13th 2023, 4:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں اضافے کی صورت میں ہمارے اتحادی جواب دے سکتے ہیں، ایران

بغداد: ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ میں ایک نئے محاذ کے کھلنے کا دارومدار غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں پر منحصر ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم محمد السودانی کے ساتھ ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ ممالک کے حکام نے ہم سے رابطہ کر کے خطے میں اسرائیل کے خلاف ایک نئے محاذ کے کھولے جانے کے امکانات کے بارے میں پوچھا ہے لیکن ہم نے ان کو بتایا ہے کہ سب کچھ غزہ میں اسرائیلی حکومت کے اقدامات پر منحصر ہے۔

اس وقت بھی اسرائیل کے جرائم جاری ہیں اور خطے میں کوئی بھی ہم سے نئے محاذ کھولنے کے لئے اجازت نہیں مانگے گا۔ بعد ازاں لبنان کے دارالحکومت بیروت کے ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں اضافے کی صورت میں ایران کے علاقائی اتحادی جواب دے سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں اور غزہ کے خلاف جنگی جرائم جاری رہنے کی صورت میں ایران کے علاقائی اتحادی ممالک کی طرف سے جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیل فلسطینی تنازعے میں حزب اللہ کی مداخلت کی صورت میں امریکا کو لبنان کے ساتھ اسرائیل کی شمالی سرحد پر دوسرا محاذ کھلنے کا خدشہ ہے ۔

Advertisement
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • 2 days ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 3 days ago
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 17 hours ago
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • a day ago
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 3 days ago
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 12 hours ago
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • 2 days ago
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 2 days ago
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 15 hours ago
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 13 hours ago
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 15 hours ago
Advertisement