ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں ، وینز اور جیپوں کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 23فیصد کمی
ستمبر میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں ، وینز اور جیپوں کے1902 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی


اسلام آباد: ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں ، وینز اور جیپوں کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 23فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر تک کی مدت میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں ، وینز اور جیپوں کے 4962 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 23 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں ، وینز اور جیپوں کے 6431 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ ستمبر میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں ، وینز اور جیپوں کے1902 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال ستمبر کےمقابلہ میں 8 فیصد کم ہے ۔ گزشتہ سال ستمبر میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں ، وینز اور جیپوں کے2075 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
اگست کے مقابلہ میں ستمبر میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں ، وینز اور جیپوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اگست میں 1670 یونٹس کی فروخت دیکھنے میں آئی جو ستمبر میں بڑھ کر 1902 یونٹس ہو گئی۔

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 14 hours ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 days ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 12 hours ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 14 hours ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 12 hours ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 16 hours ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 days ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 days ago






