Advertisement
پاکستان

رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب کی اہلیہ کا شوہرکی بازیابی کے لیے چیف جسٹس کو خط

شوہر کی گمشدگی کا نوٹس لینے کی اپیل

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 13th 2023, 9:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب کی اہلیہ کا شوہرکی بازیابی کے لیے چیف جسٹس کو خط

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کی گمشدگی کے معاملے پر ان کی اہلیہ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ دیا ہے۔

فرخ حبیب کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی بازیابی کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط میں فرخ حبیب کی گمشدگی کا فوری نوٹس لینے اور جلد از جلد بازیابی یقینی بنانے کی استدعا کی۔

خط میں انہوں نے لکھا کہ فرخ حبیب کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں حبسِ بے جا کی درخواست دائر کی گئی،انہوں نے کہاکہ فرخ حبیب باریابی کےلئے لاہور ہائی کورٹ میں زیر التوا کیس میں آئی جی پنجاب کو حکم کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔  وہ سابقہ رکن قومی اسمبلی، قانون کے پابند اور قابل احترام شہری ہیں۔

فرخ حبیب کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود فرخ حبیب کو کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا، فرخ حبیب کے بارے میں معلومات نہ ہونے پر ہم تشویش کا شکار ہیں۔

اہلیہ فرخ حبیب نے خط میں خدشہ ظاہر کیا کہ میرے شوہر کو اپنی سیاسی وابستگی تبدیل کرنے پر مجبورکیا جارہاہے،مزید کہا کہ خدشہ ہے میرے شوہر کو شدید تشدد اور ٹارچر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Advertisement
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • an hour ago
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • a day ago
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 4 hours ago
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • an hour ago
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 5 hours ago
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 2 days ago
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 2 days ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • a day ago
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • a day ago
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • a day ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 2 days ago
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 4 hours ago
Advertisement