طبی سامان سمیت مختلف امدادی پروگرام فلسطینیوں کی مدد سے متعلق امارات کی برادرانہ پالیسی کا حصہ ہیں


ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے ہنگامی طبی امدادی سامان سےبھرا طیارہ مصری شہر العریش بھیج دیا جہاں سے امدادی سامان رفح چیک پوسٹ کے راستے غزہ بھیجا جائے گا۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ سلطان الشامسی نے کہا کہ امارات نے طبی سامان فلسطینی بھائیوں کو درپیش مشکل حالات میں مدد کی پالیسی کے تحت بھیجا ہے۔
امارات فلسطینی بھائیوں کی مسلسل مدد کررہا ہے۔ اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ طبی سامان سمیت مختلف امدادی پروگرام فلسطینیوں کی مدد سے متعلق امارات کی برادرانہ پالیسی کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی مشکل حالات سے دوچار ہیں۔ ان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے طبی سامان بھیجا گیا ہے جسے مصر کے تعاون سے غزہ پٹی بھجوایا جائے گا تاکہ وہاں انسانی مسائل سے دوچار فلسطینی بھائی خصوصا بچوں اور خواتین کا دکھ کم کیا جاسکے۔

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- ایک دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 4 گھنٹے قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- ایک دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 دن قبل



