Advertisement

امریکا میں ہزاروں افراد نے فلسطین کی حمایت میں ریلی

مظاہرین نےفلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 14th 2023, 8:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا میں ہزاروں افراد نے فلسطین کی حمایت میں ریلی

واشنگٹن: فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کے لیے نیویارک شہر میں ہزاروں افراد جمع ہوئے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک شہر میں ہزاروں افراد نے جمع ہوکر اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور فلسطینی علاقوں کی آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹائمز اسکوائر سے اسرائیل کے قونصلیٹ جنرل تک مارچ کیا۔

مظاہرین نےفلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے ۔

Advertisement