Advertisement

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 9 یرغمالی ہلاک

اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے زیر حراست 4 غیر ملکیوں سمیت 9 یرغمالی مارے گئے ہیں ، القسام بریگیڈز

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 15th 2023, 7:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 9 یرغمالی ہلاک

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 9 یرغمالی ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے زیر حراست 4 غیر ملکیوں سمیت 9 یرغمالی مارے گئے ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز کے فضائی حملوں میں 13 یرغمالی مارے گئے۔واضح رہے کہ حماس نے اسرائیلی علاقے می حملے کے دوران کافی تعداد میں لوگوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ 

اب تک اس تنازعہ میں دونوں طرف سے 3000 سے زیادہ افراد ہلاک اور اس سے بھی زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement