Advertisement

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی ملاقات

سعودی عرب کا غزہ کے شہریوں کے خلاف جاری جارحیت کو روکنے کا مطالبہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 15th 2023, 9:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے  امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی ملاقات

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں غزہ کے شہریوں کے خلاف جاری جارحیت کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

سعودی ولی عہد نے ریاض میں امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے غزہ اور اس کے نواحی علاقوں میں فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد نے زور دیا کہ معصوم جانوں کو خطرے میں ڈالنے والی فوجی مہم کو ختم کیا جائے اور ایک بار پھر سعودی عرب کی جانب سے شہریوں اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے جانے کو مسترد کر دیا۔

Advertisement
Advertisement