Advertisement
تجارت

نگران وزیر اعظم کا کپاس کی مقرر کردہ قیمت سے کم پر خرید کا نوٹس

انوار الحق کاکڑ نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان سے فوری رپورٹ طلب کرلی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 15th 2023, 10:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگران وزیر اعظم کا کپاس کی مقرر کردہ قیمت سے کم پر خرید کا نوٹس

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حکومت کی جانب سے کپاس کی مقرر کردہ قیمت سے کم پر خرید کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

 نگران وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کو سپورٹ کرنے کے لئے کپاس کا کم سے کم نرخ مقرر کیا تھا لیکن دیکھا جا رہا ہے کہ بعض جگہ کپاس اس سے بھی کم قیمت پر خریدی جا رہی ہے

 

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں کپاس کی فصل اچھی ہونا خوش آئند ہے لیکن اس کاتمام تر فائدہ کسان تک پہنچنا چاہیے۔وزیراعظم نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو نوٹس لینے اور فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی واضح ہدایت ہے کہ کپاس کی خرید حکومت کی جانب سے طے شدہ قیمت پر ہی ہو تا کہ کسان کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement