عالمی برادری اسرائیل کو فلسطینی عوام کی نسل کشی سے روکنے میں ناکام رہی ہے، صدر مملکت
انسانی تاریخ میں کبھی بھی اتنے بڑے پیمانے پر ظلم اور بربریت نہیں دیکھا گیا جس کا مظاہرہ اسرائیل کررہا ہے، ڈاکٹر عارف علوی


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے غزہ میں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم اور قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور او آئی سی پر زور دیا ہے کہ وہ ان وحشیانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اجلاس بلائیں،
پاکستان فلسطینی عوام کے لیے ایک آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جو خطے میں پائیدار امن و استحکام کا واحد حل ہے۔
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) October 15, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے لیے ایک آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جو خطے میں پائیدار امن و استحکام کا واحد حل ہے۔اسرائیل نے بچوں، خواتین اور معصوم لوگوں کو قتل کرکے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ انسانی تاریخ میں کبھی بھی اتنے بڑے پیمانے پر ظلم اور بربریت نہیں دیکھا گیا جس کا مظاہرہ اسرائیل کررہا ہے، یہاں تک کہ پانی، بجلی، خوراک اور ادویات کی فراہمی بھی منقطع کر دی گئی ہے۔ یہ امر افسوسناک ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو فلسطینی عوام کی نسل کشی سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔
میں غزہ میں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم اور قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ اسرائیل نے بچوں، خواتین اور معصوم لوگوں کو قتل کرکے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ انسانی تاریخ میں کبھی بھی اتنے بڑے پیمانے پر ظلم اور بربریت نہیں دیکھا گیا جس کا مظاہرہ اسرائیل کررہا ہے۔
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) October 15, 2023
انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان وحشیانہ کاروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اجلاس بلائیں اور فلسطین میں مزید بربادی اور انسانی تباہی کو روکنے کے لیے ضروری طبی امداد، خوراک اور دیگر سامان فوری طور پر روانہ کریں ۔پاکستان فلسطینی عوام کے لیے ایک آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جو خطے میں پائیدار امن و استحکام کا واحد حل ہے۔
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- 10 hours ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 days ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- a day ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- a day ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 days ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- a day ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- a day ago
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- a day ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 9 hours ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 10 hours ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا جارہا ہے
- 8 hours ago

