ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا


آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے عمانی بری فوج کے کمانڈر میجر جنرل مطر بن سالم بن راشد البلوشی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عمان کے بری فوج کے کمانڈر میجر جنرل مطر بن سالم بن راشد البلوشی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے عمانی کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے عمان کے بری فوج کے کمانڈر نے ملاقات کی، جس میں ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمانی کمانڈر میجر جنرل مطر بن سالم بن راشد البلوشی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان آرمی کی کامیابیوں کو سراہا۔ معزز مہمان نے علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے پاک آرمی کی مسلسل کوششوں کی بھی تعریف کی۔
قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 13 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 10 گھنٹے قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 13 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 10 گھنٹے قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 16 گھنٹے قبل



