چین کے وزیر سائنس وٹیکنالوجی وانگ ژو گانگ اور اعلی حکام نے ان کا خیر مقدم کیا


نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ چین کے لیے بیجنگ پہنچ گئے۔ چین کے وزیر سائنس وٹیکنالوجی وانگ ژو گانگ، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ اور اعلی حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔چین کے فنکاروں نے روایتی رقص کے ساتھ وزیراعظم کا استقبال کیا۔
نگران وزیر اعظم کی آمد پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بجائے گئے۔وزیراعظم اپنے دورہ چین کے دوران 17 اور 18 اکتوبر کو منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم (بی آر ایف) برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کریں گے۔بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیراعظم چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت گزشتہ دس برسوں میں ہونے والی ترقیاتی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ مستقبل کے اہداف اور اس کلیدی منصوبے پر پاکستان کے بھرپور تعاون کا اعادہ کریں گے۔
وزیراعظم بی آر ایف کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے علاوہ 18 اکتوبر کو عالمی معیشت میں مواصلاتی رابطوں کے موضوع پر منعقدہ اعلی سطحی فورم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کی چین میں چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی چیانگ اور سی پی سی سنٹرل کمیٹی کی پولٹ بیورو کی سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن لی شی سے ملاقات کے ساتھ ساتھ اعلی چینی قیادت اور فورم میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقات ہوگی۔
وزیراعظم پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے چین میں کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ سنکیانگ اور پاکستان کے عوام کے مابین تعلقات اور کاروبار و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزیراعظم ارومچی کا دورہ کریں گے جہاں وزیراعظم وہاں کے مقامی عمائدین و کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 14 گھنٹے قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 3 دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 11 گھنٹے قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 11 گھنٹے قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 17 گھنٹے قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 11 گھنٹے قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 14 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل



