بیلجیئم کے حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے


برسلز: بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں دہشت گردی کے واقعہ میں سویڈن کے دو شہریوں کی ہلاکت کے بعد بیلجیئم سویڈن یورو 2024 کوالیفائر فٹ بال میچ روک کر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے اس واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہو اہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا جس کے باعث برسلز میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
بیلجیم کے فیڈرل پراسیکیوٹر کے ترجمان ایرک وین ڈیوئس نے برسلز میں شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مفرور ملزم کی گرفتاری تک گھروں کے اندر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور ہونے کا دعویٰ کرنے والے ایک شخص نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو میں کہا تھا کہ وہ داعش سے متاثر تھا۔بیلجیم کی پولیس اس وڈیو کے اصلی ہونے کی تصدیق کر رہی ہے۔ بیلجیئم کے حکام کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مقامی اخبار کی طرف سے جاری وڈیو کے مطابق بلیوارڈ ڈی وائی پریز پر میں موٹر سائیکل پر سوار فلوروسینٹ جیکٹ پہنے ایک شخص نے عمارت میں داخل کر فائرنگ کی جس سےکم از کم ایک شخص مارا گیا۔ فائرنگ کے بعد پولیس اور ہنگامی خدمات کے اداروں کے ارکان نے قریبی سڑکوں کو گھیرے میں لے لیا۔بیلجیئم کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد نے سویڈن کی قومی ٹیم سے تعلق رکھنے والی فٹ بال شرٹس پہن رکھی تھیں۔

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- ایک گھنٹہ قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- ایک دن قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- ایک گھنٹہ قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- ایک دن قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 4 گھنٹے قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 دن قبل





