بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصر مدت کے قرضوں اور سرمایہ کاری میں نومبر کے دوران عمومی اضافے کا رجحان
نومبر 2023 کے اختتام پر بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 26798 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا


اسلام آباد: بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصر مدت کے قرضوں اور سرمایہ کاری میں نومبر کے دوران عمومی اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2023 کے اختتام پر بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 26798 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں 17.9 فیصد اور اکتوبر کے مقابلے میں 1.5 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 22732 ارب روپے جبکہ اکتوبر 2023 میں 26398 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2023 کے اختتام پر بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 11964 ارب روپے ریکار ڈ کیا گیا جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں 7.9 فیصد اور اکتوبر کے مقابلے میں 0.6 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال نومبر میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 11092 اور اکتوبر 2023 میں 11898 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2023 کے اختتام پر بینکوں کی سرمایہ کاری (سٹارٹ) کا حجم 24587 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں 33 فیصد اور اکتوبر کے مقابلے میں 5.8 فیصد زیادہ ہے۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 19 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 4 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل





