آپریشن میں سکیورٹی فورسز کے 23 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 27 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 23 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 11اور 12 دسمبر کی درمیانی رات دہشتگردوں کی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں جس پر ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس دوران 17 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلاچی میں ایک اور آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے گئے جبکہ چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کےخلاف دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ہلاک دہشتگرد معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم تھے، کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ دہشتگردوں نے بعد میں خودکش حملہ کردیا، دھماکوں کے نتیجے میں عمارت گرگئی جس سے متعدد اموات ہوئیں جب کہ اس دوران 23 بہادر سپاہیوں نے شہادت کو گلے لگایا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں موجود دہشتگرد کو ختم کرنے کےلیے کلیئرنس آپریشنز کیے جا رہے ہیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
حکومت کو متنازعہ پیکا ایکٹ پر صحافیوں کی تجاویز لینی چاہئیں ، مولانا فضل الرحمان
- 14 گھنٹے قبل
صدر آصف علی زرداری 5فروری کو چین کےچار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
- 12 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا : سیکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل
مریم نواز نے ملتان میں بزرگ شہری پر تشدد کرنیوالے پولیس افسر کی گرفتاری کا حکم دے دیا
- 16 گھنٹے قبل
ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
- 13 گھنٹے قبل
تحریک انصاف کے بعد حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کردیا،عرفان صدیقی کی تصدیق
- 13 گھنٹے قبل
پی سی پی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 5 1رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- 14 گھنٹے قبل
کراچی میں ڈیرے ڈالی امریکی خاتون نے واپس جانےکے لیے کونسی نئی شرط رکھ دی؟
- 15 گھنٹے قبل
صحافیوں کا متنازع پیکا ایکٹ بل کے خلاف ملک بھرمیں شدید احتجاج،پریس کلبز پر سیاہ پرچم لہرا دیے
- 14 گھنٹے قبل
دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے، نہ چیف جسٹس بنایا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط
- 14 گھنٹے قبل
جامعات میں بیورو کریٹ کو وائس چانسلر بنانے کا بل سندھ اسمبلی سے منظور
- 13 گھنٹے قبل
کلیدی اصلاحات سے اقتصادی استحکام میں مدد مل رہی ہے،احسن اقبال
- 16 گھنٹے قبل