کمپنی نے گیس کی قیمت میں یکم جولائی سے 226 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ لیا


سوئی سدرن کمپنی نے بھی گیس کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔
سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں یکم جولائی سے 226 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کے مطابق سوئی سدرن نے گیس میں اضافے کی درخواست جمع کرا دی ہے جو کہ رواں مالی سال کی ریونیو ضروریات کی مد میں دی گئی ہے۔
سوئی سدرن کا رواں مالی سال 47 ارب 77 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ ہے، بلوچستان میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 95 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو لگایا گیا ہے۔ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لاگت کی مد میں 150روپے 67 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگے گئے ہیں۔
اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کی درخواست کی 18 دسمبر کو کراچی میں سماعت ہوگی، سوئی سدرن کی موجودہ اوسط گیس قیمت 1470روپے 21 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جب کہ کمپنی نے نئی اوسط قیمت 1696روپے 39 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کی درخواست کی ہے

اسلامو فوبیا کی لہر کو ختم کرنے کیلئے مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے،شہبازشریف
- 2 گھنٹے قبل

معروف بالی وڈ اداکاردیب مکھر جی 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری، بالائی علاقوں میں برفباری
- 2 گھنٹے قبل

وزیرِاعظم کا چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان نے قرض پروگرام پرسختی سے عمل کیا، بات چیت مثبت رہی،آئی ایم ایف
- ایک گھنٹہ قبل

نامورداکارہ سجل علی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
- 17 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

لاہور:سی ٹی ڈی کی کارروائی، بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا خودکش بمبار گرفتار
- 21 منٹ قبل

کینیڈا :مارک کارنی نےملک کے 24 ویں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی اجلاس میں ترمیم نوٹریزسمیت پانچ بلوں کا مسودہ قانون کثرت رائے سے منظور
- ایک گھنٹہ قبل

ڈی چوک احتجاج: بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی راولپنڈی میں کارروائی، 4 ہزار لیٹر پانی ملامضرصحت دودھ تلف
- 3 گھنٹے قبل