اسرائیل نے غزہ پر 25 ہزار ٹن دھماکہ خیز مواد گرایا جو ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے ایٹم بموں کے تقریباً برابر ہے، پاکستانی مندوب برائے اقوام متحدہ


اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ جنگ بندی ختم ہوتے ہی غزہ کا آسمان پر گولہ بارود، ہیلی کاپٹر، ڈرون، توپ کے گولے، ٹینک کے گولے، مارٹرز، بموں اور میزائلوں سے بھر گیا ہے۔اسرائیل نے غزہ پر 25 ہزار ٹن دھماکہ خیز مواد گرایا ہے جو ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے ایٹم بموں کے تقریباً برابر ہے۔
پاکستان کے مندوب نے کہا کہ اسرائیل کا مقصد صرف حماس کو مٹانا نہیں ہے۔ یہ فلسطینی عوام کے خلاف جنگ ہے۔ اسرائیل کا مقصد نہ صرف ایک قوم بلکہ فلسطین کے پورے تصور کو مٹانا ہے۔اسرائیل کی یہ عسکری مہم تاریخ میں دیگر آباد کار نوآبادیاتی حکومتوں کی طرف سے نسلی قتل عام کی کاربن کاپی ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں 18 ہزار سے زائد فلسطینی شہید، 42 ہزار زخمی اور غزہ کی 80 فیصد سے زائد آبادی کے 18 لاکھ سے زائد افراد کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا گیا ہے، ہزاروں لاپتہ اور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور اس کے باوجود اسرائیل باز نہیں آیا ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ اپنے دفاع کی کسی بھی شکل میں جائز ہے کہ آپ 18 ہزار شہریوں کو قتل کریں اور سلامتی کونسل میں تحفظ بھی ملے۔

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 9 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 8 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- ایک دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- ایک دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- ایک دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 7 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 8 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- ایک دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- ایک دن قبل








