ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان ان عناصر کےخلاف ملکی قوانین کےمطابق کارروائی کرے گا


دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاززہرہ بلوچ نے افغان حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے کمانڈرز بالخصوص تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈرز کو پاکستان کے حوالے کریں جو پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ان عناصر کےخلاف ملکی قوانین کےمطابق کارروائی کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ان کےخلاف کافی شواہد موجود ہیں ، انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ نے گزشتہ روز افغان ناظم الامور کو ڈیرہ اسماعیل خان کے حالیہ دہشت گرد حملے پر احتجاجی مراسلہ حوالے کیاہے۔
بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے جس میں اس نے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کومسخ کرنے کے مودی حکومت کے فیصلے کی توثیق کی ہے کےسوال کےجواب میں ترجمان نےکہا کہ اس فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہےاور پاکستان نے اس کو مسترد کردیا ہے ، انہوں نےکہاکہ بھارتی سپریم کورٹ کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطے جموں وکشمیر پر فیصلہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
انہوں نےکہا کہ بھارتی مہم کے پس پردہ محرکات بالکل واضح ہیں ، انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی ملک مقبوضہ جموں و کشمیر کوبھارت کا اٹوٹ انگ تسلیم نہیں کرتا ، انہوں نے کہا کہ جہاں تک اس سوچی سمجھی مہم کا تعلق ہے اس کا مقصد کشمیریوں کو ان کی اپنی سرزمین پر اقلیت میں تبدیل کرنا ہے اور کشمیری عوام اور پاکستان اس مسئلے کے بنیادی فریق ہیں جنہیں بھارت نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کو جائز حق خودارادیت ملنے تک عالمی سطح پر ان کےلئے آواز اٹھاتا رہے گا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان،بھارت کے ساتھ مذاکرات کےلئے تیار ہے تاہم یہ مذاکرات برابری کی بنیاد پر اور کشمیریوں کے نصب العین پر سمجھوتہ کئے بغیرہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات کےلئے پانچ اگست دوہزار انیس کے غیرقانونی اقدامات منسوخ کرنا ہوں گے۔
بھارت کے ساتھ جب بھی مذاکرات ہوں گے کشمیر کا تنازعہ سرفہرست رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت جنوبی ایشیا اور دنیا بھر میں قتل اور اغوا کی وارداتوں کامرتکب ہوا ہےاور اس کی جاسوسی اور دہشت گردی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔
کینیڈا میں ایک سکھ رہنما کے قتل اور امریکہ میں ایک سکھ رہنما کے قتل کی سازش کی مذمت کرتے ہوئے ترجمان نےکہا کہ بتدریج لیکن یقیناً بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہورہا ہے، امریکہ میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش ناکام بنادی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو بھارت کی کارروائیوں پر نوٹس لینا چاہیے کہ بھارت کا انصاف فراہمی کا نظام محض ایک دکھاوا ہے ۔

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 19 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- ایک دن قبل





