Advertisement
پاکستان

سائفر کیس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل فوری رکوانے کی استدعا مسترد

جج ٹرائل کے لیے جیل کا انتخاب کر سکتا ہے مگر وہ اوپن کورٹ ہونی چاہیے، جسٹس میاں گل حسن

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 14th 2023, 5:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سائفر کیس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل فوری رکوانے کی استدعا مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی اور ریمارکس دیئے کہ جج ٹرائل کیلئے جیل کا انتخاب کر سکتا ہے، مگر وہ اوپن کورٹ ہونی چاہیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے لئے قانونی پراسس پورا نہ ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔ جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ کچھ سمجھ نہیں آرہی یہ آرڈر میں کیا کہہ رہے ہیں ، وفاقی حکومت کا جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کدھر ہے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سکندر ذوالقرنین سلیم نے کہا کہ چار دسمبرکے ٹرائل کورٹ کے آرڈر کو چیلنج کیا گیا ہے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کو کیوں نہیں پتہ جیل ٹرائل ہو رہا ہے۔ کون طے کرے گا عدالت کہاں لگے گی۔ عدالت نہیں بلکہ حکومت طے کرے گی۔ جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ عدالت طےکرے گی، جج ٹرائل کے لیے جیل کا انتخاب کر سکتا ہے مگر وہ اوپن کورٹ ہونی چاہیے۔

وکیل نے کہا کہ جج کے پاس جیل ٹرائل کی منظوری کا نوٹیفکیشن ہی نہیں تھا جب چار دسمبر کو آرڈر پاس کیا، جج نے آرڈر میں لکھا کہ نوٹیفکیشن جمع کرا دیا جائے، ہم نے چیلنج کیا کہ جیل ٹرائل پراسس کا نوٹیفکیشن نہیں ہے تو ٹرائل کیسے آگے بڑھ سکتا تھا ۔

وکیل نے آئندہ سماعت تک ٹرائل روکنے کی استدعا کی تو عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی اور کہا کہ کہ رپورٹ آ جائے پھر دیکھتے ہیں۔

عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی حکم امتناع کی درخواست پر ایف آئی اے کو  20 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

Advertisement
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 days ago
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 3 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 3 days ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 days ago
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 3 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • a day ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • a day ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • a day ago
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 days ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 3 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 2 days ago
Advertisement