لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے ڈی آر او، آر اوز اور اے آر اوز کی ٹریننگ روک دی


لاہور ہائی کورٹ نے عام انتخابات بیوروکریسی سے کرانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا، پی ٹی آئی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش، فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ارسال کر دیا گئی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کرانے میں قوم کے اربوں روپے لگتے ہیں، اگر بڑی جماعتیں الیکشن نتائج تسلیم نہ کریں تو قوم کا پیسہ ضائع ہو گا۔
لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے ڈی آر او، آر اوز اور اے آر اوز کی ٹریننگ روک دی۔ الیکشن کمیشن نے 13 دسمبر سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران( ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران ( آر اوز) کی ٹریننگ کا آغازکیا تھا۔
142 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو 16 دسمبرکو ایک روزہ ٹریننگ جب کہ ریٹرننگ آفیسرز کو 13 سے 15 دسمبر تک ٹریننگ دی جانی تھی۔عدالت عالیہ کے فیصلے بعد الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے ارسال کرکے ڈی آراوز، آراوز کی ٹریننگ روکنے کے احکامات دے دیئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے ڈپٹی کمشنرز کے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران( ڈی آر اوز)، ریٹرننگ افسران ( آر اوز) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران ( اے آر اوز) کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ لاہورہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے 11 دسمبر کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ موجود صورتحال میں جنرل الیکشن سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکتے جس سے جمہوریت کا مستقبل کمزور ہوسکتا ہے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ درخواست میں قومی ایشو سے متعلق نشاندہی کی گئی ہے لہٰذا درخواست پر لارجر بینچ کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوائی جاتی ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے بیورورکریسی سے خدمات لینے کا نوٹیفکیشن معطل کیا جاتا ہے۔

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- a day ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- a day ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago




