Advertisement
پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملی کا انٹرنیشنل کورٹ جانے کا فیصلہ

عمران خان کے بیٹے برطانیہ میں کیس کریں گے اور ایک کیس ہم امریکہ میں کریں گے، ہمشیرہ علیمہ خان

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 14th 2023, 9:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملی کا انٹرنیشنل کورٹ جانے کا فیصلہ

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ لو کیخلاف برطانیہ اور امریکا میں کیس کریں گے۔ دکھ ہے کہ عالمی عدالتوں میں جارہے ہیں۔ 

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ سائفر کیس میں میڈیا کا جیل میں ہونا ضروری تھا۔ ہمیں کہا جارہا تھا کہ یہ کیس انٹرنیشنل کورٹس میں لے کر جائیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ آج عمران خان کو بھی ذوالفقار علی بھٹو کے راستے پر لے جایا جارہا ہے۔ عمران خان کے کیس کو کس تیزی سے لے جایا جارہا ہے۔ اس سماعت سے بڑا مذاق نہیں ہوسکتا۔ خان صاحب ہزار بار بتایا کہ سائفر ایک پیغام تھا جو ڈونلڈ لو نے جنرل باجوہ کو بھیجا تھا، جنرل باجوہ کی جانب سے پاکستان کی عوام کی حکومت کو گرایا گیا، جب سے حکومت گئی، نقصان پاکستان کی عوام کو اٹھانا پڑ رہا ہے،

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ججز ایسا کام نہیں کریں گے جو جرم ہوگا، مجھے لگتا ہے عدالتی فیصلوں کی تمام سکرپٹ لکھی گئی ہے، ہم عمران خان کو پھانسی کے پھندے تک نہیں پہنچنے دیں گے، اب کیس انٹرنیشنل سطح پر لڑیں گے۔

Advertisement
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 3 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 4 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 3 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
Advertisement