Advertisement

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کا دبئی میں ہونے والی ماحولیاتی  کانفرنس کوپ۔ 28 کے نتائج کاخیر مقدم

کوپ۔ 28 کے موقع پر تقریباً 200 ممالک نے فوسیل فیول سے ایندھن کے دیگر ذرائع کی طرف منتقلی کے روڈ میپ کی منظوری دی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 15th 2023, 4:12 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کا دبئی میں ہونے والی ماحولیاتی  کانفرنس کوپ۔ 28 کے نتائج کاخیر مقدم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے دبئی میں ہونے والی ماحولیاتی  کانفرنس کوپ۔ 28 کے نتائج کا محتاط انداز میں خیرمقدم کیا ہے ۔ کوپ۔ 28 کے موقع پر تقریباً 200 ممالک نے فوسیل فیول سے ایندھن کے دیگر ذرائع کی طرف منتقلی کے روڈ میپ کی منظوری دی ہے۔

سیکرٹری جنرل نے ا پنے ردعمل میں کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے ضمن میں دنیا کے سرکردہ حصہ داروں کا تذکرہ کئی سالوں کے بعد آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فوسل فیول کا دور اب ختم ہونا چاہیے اور اس کا اختتام انصاف اور مساوات کے ساتھ ہونا چاہیے۔انہوں نے فوسل فیول کے استعمال کو مرحلہ وار ختم کرنے کی مخالفت کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ فوسل فیول فیز آؤٹ ناگزیر ہے چاہے وہ اسے پسند کریں یا نہ کریں اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

اگرچہ کوپ ۔ 28 کے موقع پر 2030 تک قابل تجدید ذرائع کی صلاحیت کو تین گنا کرنے اور توانائی کی کارکردگی کو دوگنا کرنے کے وعدوں پر بھی اتفاق کیا گیا اور ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کو اپنانے اور اس سلسلہ میں فنڈز کی فراہمی کے حوالہ سے پیش رفت بھی ہوئی تاہم فنڈز کی فراہمی کے وعدے ناکافی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کے بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کو موسمیاتی انصاف کی فراہمی کے لیے مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عالمی درجہ حرارت میں اوسط اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنا، جو 2015 کے پیرس معاہدے میں طے شدہ اہم اہداف میں سے ایک ہے، فوسل فیول کے مرحلہ وار خاتمے کے بغیر ناممکن ہو گا اور اس حقیقت کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بہت سے کمزور ممالک کے جہاں ایک طرف قرضے بڑھ رہے ہیں تو دوسری طر ف ان کےساحلی علاقے سمندروں کی بلند ہوتی سطح کے باعث ڈوبنے کے خطرے سے دوچار ہیں ، اس صورتحال میں ان کے لئے کافی فنڈز مختص کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات میں تاخیر اور غیر فیصلہ کن یا جزوی اقدامات کی متحمل نہیں ہو سکتی اور کثیر الجہتی انسانیت کے لئے بہترین امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے بحرا ن کے تناسب سے حقیقی، عملی اور بامعنی حل پر اتفاق ناگزیر ہے۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلیوں کے شعبہ کے سربراہ سائمن سٹیل نےاپنے رد عمل میں کہا کہ کوپ ۔ 28 میں اگرچہ حقیقی پیش رفت کی گئی تھی لیکن اس حوالہ سے اعلان کردہ اقدامات کلائمیٹ ایکشن لائف لائن ہیں، نہ کہ حتمی اقدامات ۔

Advertisement
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 hours ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • an hour ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 days ago
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 days ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 6 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 hours ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 7 hours ago
Advertisement