پشاورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کیس میں بھی حتمی فیصلے سے روک دیا
عدالت نے انتخابی نشان کیس کو انٹرا پارٹی کیس کیساتھ کلب کرکے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی

.jpg&w=3840&q=75)
پشاورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کیس میں بھی حتمی فیصلے سے روک دیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی اور انتخابی نشان کیس کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت نے سماعت مکمل ہونے تک الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا تھا ۔
تاہم الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس کو الگ الگ کرکے انتخابی نشان کیس میں پی ٹی آئی کو 18 دسمبر کیلئے نوٹس دیا جس کیخلاف بھی پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ میں ضمنی درخواست دائر کی تھی۔ پی ٹی آئی کی ضمنی درخواست پرجسٹس شکیل احمد اور جسٹس فہیم ولی نے سماعت کی ۔
پی ٹی آئی چیئر مین بیرسٹر گوہر علی خان نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 8 دسمبر کو نوٹس دیا تھا۔ اس کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک کر 19 دستمبر کی تاریخ دی تاہم اب الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی کیس اور انتخابی نشان کیس کو الگ کرتے ہوئے انتخابی نشان کیس میں دوسرا نوٹس جاری کرکے 18 دسمبر کو طلب کیا ہے۔
بیرسٹرگوہر نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو انتخابی نشان کیس میں بھی فیصلے سے روکا جائے۔عدالت نے انتخابی نشان کیس میں بھی الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک دیا۔ انتخابی نشان کیس کو انٹرا پارٹی کیس کیساتھ کلب کرکے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہرنے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انٹراپارٹی انتخابات ہم نے جتنے شفاف کیے ، اس سے پہلے کھبی نہیں ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے انٹراانتخابات سے متعلق ہمیں ایک اورنوٹس دیا، پہلے نوٹس میں الیکشن کمیشن کو پشاورہائیکورٹ نے ختمی فیصلے سے روکا تھا، الیکشن کمیشن کا 18 تاریخ کا نوٹس ہم نےعدالت کے سامنے رکھ دیاجس نے آج ہمیں دوسرے نوٹس میں بھی ریلیف دیا۔
انہوں نے کہا کہ70 فیصد مقبولیت اس وقت پی ٹی آئی کی ہے، شہباز شریف الیکشن سے بھاگ رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی الیکشن کے لیے تیار ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں استدعا کی تھی کہ ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران دونوں عدلیہ سے ہوں، کیونکہ وہ اثرو رسوخ سے پاک ہوتےہیں۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 20 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 20 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 20 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل





