Advertisement

غزہ میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث بے گھر فلسطینی شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ

غزہ کے متعدد علاقے سیلاب میں ڈوب گئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 15th 2023, 8:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث بے گھر فلسطینی شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ

اقوام متحدہ: غزہ میں جاری اسرائیلی فوج کی بمباری کے بعد شدید بارش اور سیلاب کے باعث بے گھر فلسطینی شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔

اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفتر او سی ایچ اے نے غزہ میں اسرائیلی بمباری کے درمیان صحت کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے متعدد علاقے سیلاب میں ڈوب گئے ہیں جس سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ غزہ میں تقریباً 1.9 ملین افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور نصف سے زیادہ شہریوں نے جنوبی قصبے رفح میں تحفظ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔

غزہ کے جنوب میں اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کی پناہ گاہوں میں گنجائش سے نو گنا زیادہ لوگ ہیں اور بہت سارے لوگ باہر، سخت موسم کی وجہ سے یا عارضی پناہ گاہوں میں رہتے ہیں۔ او سی ایچ اے نے کہا کہ ان پناہ گاہوں میں سیوریج کا انتظام نہیں کیا جا سکتا۔ سیلاب اور انسانی فضلہ کے باعث بیماری کے پھیلاؤ کے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔

روااں ہفتے کے آغاز میں غزہ کے صحت کے حکام نے کہا تھا کہ انہوں نے پناہ گاہوں میں متعدی بیماریوں کے 3لاکھ 60ہزار کیسز ریکارڈ کئے ہیں اور اصل تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔ دریں اثنا بدھ کو غزہ میں پانی، صفائی اور حفظان صحت بارے معاونت فراہم کرنے والے انسانی ہمدردی کے شراکت داروں نے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج کی بمباری میں تباہ شدہ پانی کی پائپ لائنوں کو ٹھیک کرنے کے لیے تعمیراتی مواد کی فوری ضرورت ہے۔

او سی ایچ اے نے کہا کہ مرمت نہ ہونے کے باعث غزہ کے جنوب میں بعض علاقوں کو پانی کی فراہمی منقطع ہو سکتی ہے۔

Advertisement
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • a day ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • a day ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 days ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • a day ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 days ago
Advertisement