بھارتی سپریم کورٹ کے 4 بونے بیٹھ کر کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ختم نہیں کر سکتے، نگران وزیر اعظم
ہم ایسے فیصلے اور قوانین کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں جس میں کشمیری عوام کاکوئی عمل دخل نہ ہو، انوار الحق کاکڑ


نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھا،نہ ہے اور نہ کبھی ہوگا، بھارتی سپریم کورٹ کے 4 بونے بیٹھ کر کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ختم نہیں کر سکتے، ہم ایسے فیصلوں اور ایسے قوانین کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں جس میں کشمیری عوام کاکوئی عمل دخل نہ ہو۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے دورے کے دوران ان کی کشمیری اور حریت قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں۔ طلبا و کابینہ کے ساتھ بھی بات چیت ہوئی جس سے صورتحال کو بہتر طور پر سمجھنے اور جائزہ لینے کا موقع میسرآیا۔ میرادورہ انتہائی مثبت اورتعمیری رہا ہے۔ آزادی کی تحریک کو مضبوط بنانا سب سے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایسے فیصلوں اور ایسے قوانین کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں جس میں کشمیری عوام کاکوئی عمل دخل نہ ہو۔ کشمیری اپنے ایک لاکھ شہداکی قربانیوں کو بھلا کر بھارتی ظلم و جبر کے آگے کبھی سرنہیں جھکائیں گے۔کشمیر کی حریت قیادت کو فی الفور رہاکیاجائے۔ کشمیر بھارت کا نہ کبھی حصہ تھانہ ہے اور نہ انشا اللہ ہو گا۔ بھارت اقوام متحدہ کے زیر انتظام ایک عبوری انتظام کی حد میں رہےاور اس حد کو عبور نہ کرے۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ان قراردادوں کے تحت ہو گاجس میں کشمیری عوام کا حق خود ارادیت تسلیم کیاگیا ہے۔ کوئی اسمبلی اور عدالت کشمیریوں کے فیصلہ کر سکتی ہے نہ کرےگی۔ پاکستان کشمیر کا مقدمہ صف اول پر لڑےگا۔ ہم اپنی زمین اور اپنے لوگوں کی بھر پور وکالت کریں گے۔مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کو پاکستان کو اپنا پوٹینشل سیٹیزن سمجھتا ہے۔
یہ مستقبل کے پاکستانی شہری ہیں۔ ہم ان کے حقوق کی پامالیوں کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ اس سلسلہ میں جو بھی ممکن ہو گا کریں گے۔انہون نے کہا کہ اسی سلسلہ میں کشمیری قیادت کے ساتھ ایک طویل مشاورتی اجلاس ہوا ہے جس میں مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ وزارت خارجہ اور مشنز متحرک نظر آئیں گے۔ کشمیری قیادت کی معاونت اور رہنمائی بھی حاصل کریں گے۔ آزاد کشمیر کابینہ کے ساتھ معاشی پیکج اور مختلف منصوبوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ اس حوالے سے مثبت پیشرفت ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر کے ہم قریبی رابطے میں ہیں۔ جو بھی تعاون ہماری طرف سے ضروری ہو گا فراہم کریں گے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے ایک لاکھ کے قریب شہدا ، خواتین کی عصمت دریوں ، 15ہزار سےجبری گمشدگیوں ، اجتماعتی قبروں اور ظلم و جبر کو بھول کر گھروں میں نہیں بیٹھ جائیں گے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپناتسلط برقراررکھنےمیں ناکام ہوگا۔ دنیا کشمیر پر بھارت کے موقف کو تسلیم نہیں کرتی۔ بھارتی سپریم کورٹ کے 4 بونے بیٹھ کر قومی تحریک کو ختم نہیں کر سکتے، کشمیر کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے۔
بھارت کے یک طرفہ اقداما
ایران کے شہید رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کا جلوس عراق میں داخل، ہزاروں افراد کا مارچ
- 19 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہزارں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 گھنٹے قبل
افغانستان کے سابق فاسٹ بولر انتقال کرگئے
- 2 دن قبل
بلوچستان: آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، فورسز کے 11جوان بھی شہید
- 19 گھنٹے قبل

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا اچانک دورہ، غفلت پر فوری کارروائی
- 2 دن قبل

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
- 19 گھنٹے قبل
نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟
- 18 گھنٹے قبل

لاہور میں ایس ایم صادق کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 17 گھنٹے قبل
کامیڈین اداکار اللہ رکھا پیپسی سپرد خاک
- 2 دن قبل
زیارت میں دہشت گردوں کا خونریز حملہ ناکام، 9 پولیس اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک
- 2 دن قبل
پاکستان کے مشہور ٹی وی اداکار نے طلاق کی تصدیق کردی، اداکارہ سے راہیں جدا
- 19 گھنٹے قبل



