انہوں نے کہاکہ تکمیل پاکستان کا تصور مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ایک خواب ہی رہے گا


نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بناوٹی بھارتی پارلیمنٹ یا عدالتوں کی طرف سے کی جانے والی کوئی بھی یکطرفہ کارروائی کشمیریوں کیلئے ناقابل قبول ہوگی کیونکہ کشمیری عوام اس تنازعے کے اہم فریق ہیں ۔
آج(جمعہ) کو مظفرآباد میں میڈیا سے بات کر تے ہوئے انہوں نے یقین دلایاکہ حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد میں پاکستانی قوم کشمیریوں کی مکمل حمایت کریگی۔
انہوں نے کہاکہ تکمیل پاکستان کا تصور مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ایک خواب ہی رہے گا ۔
وزیراعظم نے کہاکہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے اور یہ تنازعہ صرف اقوام متحدہ کے تحت ہونے والی رائے شماری کے ذریعے ہی حل ہوسکتا ہے ۔
ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ بھارت کشمیری قیادت کو قید کرکے کشمیر میں تحریک آزادی کو نہیں دباسکتا۔
کشمیریوں کے کردار کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ بیرون ملک رہائش پذیر کشمیری تنازعہ کشمیر کے منطقی حل کے حوالے سے انتہائی اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔
وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حوصلے کی تعریف کی جو کہ بھارتی بربریت کا سامنا کررہے ہیں لیکن وہ اپنی جدوجہد آزادی سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago





