سپریم کورٹ نے ای سی پی کو آج الیکشن شیڈول کا اعلان کرنے کی بھی ہدایت کی ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے شیڈول کے اعلان میں تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کی تربیت سے متعلق لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) کے احکامات کو معطل کردیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے جمعہ کی رات کو اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے یہ حکم دیا۔ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس سید منصور علی شاہ بھی بینچ میں شامل تھے ۔
سپریم کورٹ نے ای سی پی کو آج الیکشن شیڈول کا اعلان کرنے کی بھی ہدایت کی ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے شیڈول کے اعلان میں تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ ای سی پی نے سپریم کورٹ کو اپنا نوٹیفکیشن واپس لینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائیکورٹ کو عمیر نیازی کی درخواست پر مزید کارروائی سے بھی روک دیا۔
بروقت انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں بڑی سیاسی جماعتوں بشمول پاکستان پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی، پاکستان مسلم لیگ قائد، بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے شمولیت اختیار کی۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے 8 فروری کو انتخابات کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے غیر یقینی صورتحال کا ذمہ دار پی ٹی آئی کو ٹھہرایا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کی حمایت کرتی ہے۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل





