Advertisement
پاکستان

8 فروری کو انتخابات، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا

ریٹرننگ افسران 19 دسمبر کو پبلک نوٹس جاری کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 16th 2023, 1:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
8 فروری کو انتخابات، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، ریٹرننگ افسران 19 دسمبر کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔

شیڈول کے مطابق عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 20 تا 22 دسمبر جمع کرائے جاسکیں گے، امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں 23 دسمبر کو جاری ہوں گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 23 دسمبرامیدواروں کی فہرست جاری ہوگی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی۔ 3 جنوری کو کاغذات کی منظوری اورمسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہوگی، 10 جنوری 2024ء کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا، 11جنوری 2024ء کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائےگی۔

Advertisement