ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق مبینہ ملزم اپنے ساتھیوں کی مدد سے حساس معلومات جمع کر رہا تھا اور اس نے موساد سمیت غیر ملکی اداروں کو خفیہ دستاویزات بھی فراہم کی تھیں


ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے رپورٹ کیا ہے کہ مبینہ اسرائیلی ایجنٹ کو ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کی زاہدان جیل میں پھانسی دی گئی ہے۔
ایران نے پھانسی دیے جانے والے شخص کا نام اور تفصیل جاری نہیں کی. البتہ اس پر غیر ملکی خفیہ اداروں خصوصاً اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے رابطوں کا الزام ہے۔
ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق مبینہ ملزم اپنے ساتھیوں کی مدد سے حساس معلومات جمع کر رہا تھا اور اس نے موساد سمیت غیر ملکی اداروں کو خفیہ دستاویزات بھی فراہم کی تھیں۔
مذکورہ شخص موساد کی جاسوسی سروس کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کا بھی قصوروار پایا گیا تھا جس کا مقصد امن عامہ کو درہم برہم کرنا تھا۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اس کو اسی الزام میں پھانسی کی سزا سنائی تھی ، اورنہ فوری طور پر یہ واضح ہوسکا کہ اس شخص کو کب اور کہاں سے گرفتار کیا گیا یا مقدمہ چلایا گیا۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل





