Advertisement
تجارت

بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر0.4 فیصد کمی

جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکا اشاریہ 112.33 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 18th 2023, 5:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر0.4 فیصد کمی

اسلام آباد: ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر0.4 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے بڑی صنعتوں کی پیداوار(ایل ایس ایم) سے متعلق جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکا اشاریہ 112.33 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.4 فیصدکم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بڑی صنعتوں کی پیداوار(ایل ایس ایم) کا اشاریہ 112.82 پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا،اکتوبرمیں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ 111.06 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 4.1 فیصدکم ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں خوراک کے شعبہ میں 0.6 فیصد، کوک اینڈپیٹرولیم مصنوعات 0.5 فیصد، کیمکلز 0.2 فیصد، ملبوسات 4فیصد، فارما 1.7 فیصد، غیردھاتی معدنیات 0.3 فیصد، مشنیری وآلات 0.2 فیصد، اور دیگر مینوفیکچرنگ کی پیداوارمیں 0.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اس کے برعکس ٹیکسٹائل مصنوعات کی پیداوارمیں 3.1 فیصد، آئرن وسٹیل 0.1 فیصد،آٹوموبائل 1.5 فیصد، تمباکو0.8 فیصد، برقی آلات 0.5 فیصد، پیپراینڈبورڈ0.1 فیصد، اورٹرانسپورٹ آلات کی پیداوارمیں 0.1 فیصدکی کمی ہوئی۔

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 2 days ago
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 2 days ago
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 hours ago
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 3 days ago
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 3 days ago
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 3 days ago
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 3 days ago
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 16 minutes ago
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 3 days ago
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 2 days ago
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 2 days ago
Advertisement