Advertisement

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ، فلسطین میں جشن کاسماں

غزہ : اسرائیل اور حماس کے درمیان11 روز تک جاری خو نریزی کے بعد جنگ بندی کے عمل کاآغاز ہوگیاہے۔ حماس نے بھی اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی تصدیق کر دی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 22nd 2021, 12:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق جنگ بندی کے معاہدے پرعمل درآمد مقامی وقت کے مطابق عمل جمعے کی صبح 2  بجے ہوا۔ جنگ بندی کے اعلان کے بعد غزہ میں جشن منایا گیا۔فلسطینیوں نے  کاروں کے ہارن بجائے اور چند ہوائی فائر بھی کیے گئے جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے پر خوش ہجوم سڑکوں پر نکل آیا۔غزہ میں 11دن سے جاری  اسرائیلی حملوں کے دوران 232 فلسطینی شہید اور 1900 سے زائد زخمی ہوئے، شہداء میں 65 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں۔حملوں میں 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ حماس کے حملوں میں 12 اسرائیلی بھی مارے گئے۔

تل ابیب کے مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے جنگ بندی کی منظوری دی گئی ہے۔ حماس نےبھی جنگ بندی پرآمادگی ظاہرکردی، اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی سکیورٹی کابینہ نے گیارہ روزہ فوجی کارروائی کو فوراً روکنے کے لیے یکطرفہ جنگ بندی کی منظوری دی تھی۔

 غیرملکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل امریکہ کےدباؤپرجنگ بندی پرمجبورہوا،اقوام متحدہ نےبھی اسرائیل سےجنگ بندی کی اپیل کی تھی ۔ حماس  کا غزہ  میں جنگ بندی کے ساتھ فتح کااعلان،اے ایف پی کے مطابق  حماس کے ایک سینئر رہنما خلیل الحیا نے اسرائیل کے ساتھ  لڑائی میں سیزفائرکوفتح قراردیا ۔ حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیا نے خوشی منانے کے لیے سڑکوں پر جمع ہزاروں فلسطینیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ فتح کی خوشی ہے۔ انہوں نے اسرائیلی فضائی حملوں سے تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نو کا بھی وعدہ کیا۔ حماس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ  مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد کو ختم کرے اور نقصانات کاازالہ کرے۔

ادھر  اسرائیلی ریڈیو اسٹیشنز جو مسلسل خبریں اور تبصرے نشر کررہے تھے وہ دوبارہ موسیقی اور گانے بجانے شروع ہوگئے۔تاہم دونوں فریقین کا کہنا تھا کہ وہ دوسرے فریق کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ردِ عمل کے لیے تیار ہیں۔

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے حماس اسرائیل جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے مصر نے اہم کردار ادا کیا۔صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، اسرائیلی اور فلسطینی دونوں کو امن سے رہنے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت کرنے کا حقیقی موقع ہے۔11روزہ جنگ سےغزہ میں  بڑی تباہی ہوئی،  غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

پاکستان نے اسرائیل اور حماس کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان پر خیر مقدم کیا ہے۔وزیر خا رجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ اجتماعی اقدام کی طاقت ہے۔ یہ ہر شخص اور ہر قوم کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بیت المقدس میں پابندیاں عائد کرنے اور ماہِ رمضان کے دوران اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں دھاوا بولنے کے بعد 10 مئی کو اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئی تھیں۔

Advertisement
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 hours ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 7 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 hours ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • a day ago
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 9 hours ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • a day ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 days ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • a day ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 5 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • a day ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 days ago
Advertisement