واشنگٹن : دنیا بھر میں مہلک وبا کورونا وائرس سے 9 کروڑ93 لاکھ افراد متاثر جبکہ 21لاکھ 30ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہیں سکا ، دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے ۔ امریکہ میں کورونا سے مسلسل چار روز سے تین ہزار سے زائد اموات جبکہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 72 ہزار سے زائد نئے کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔ نیویار ک شہرمیں خواتین اساتذہ کی کوورونا ویکسی نیشن کا عمل شروع کر دیا گیاہے ۔ دوسری جانب برطانیہ میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد 17جولائی تک لاک ڈاؤن بڑھا دیا گیا ہے ۔برطانیہ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 1348افراد جان کی بازی ہار گئے ، جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 97 ہزار سےتجاوز کرچکی ہے ۔ یاد رہے کہ برطانیہ، وائرس کی تیسری اور بدترین لہر کا شکار ہے۔ اس حوالےسے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کاکہنا ہے کہ اس وقت 54 لاکھ افراد کو دو ویکسینز کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے جبکہ یومیہ 4 لاکھ افراد کو ویکسین دی جارہی ہے۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر موجود ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 376 اور ایک کروڑ 6 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 88 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ روس میں 36 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 68 ہزار سے زائد ہے۔ جرمنی میں ایک روز میں 349، اٹلی میں 488 اورفرانس میں 230افراد ہلاک ہوئے۔ اسپین میں 26 لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ اموات کی تعداد 55 ہزارسے تجاوز کرچکی ہیں۔ ناروے میں برطانوی طرز کے کورونا کیس رجسٹر ہونے کے بعد سویڈن نے ناروے کے شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے ۔ دنیا بھر میں کورونا کے 7 کروڑ 13 لاکھ 67 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019 کورجسٹر ہواتھا ۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- an hour ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 21 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 20 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- an hour ago





