Advertisement
پاکستان

عوام کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے:وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نظام حکومت میں اصلاحات کا بنیادی مقصد عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے اور عوام کو بااختیار بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 5th 2021, 9:26 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت  نظام حکومت کے حوالے سے ترجیحی شعبہ جات اور  بیرون ممالک میں پاکستانی ورک فروس میں اضافے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر جائزہ اجلاس  ہوا جس میں نظام حکومت میں بہتری لانے،موجودہ قوانین میں ترمیم اور نفاذ، عام شہریوں کو انصاف کی فراہمی پر بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں پولیس کے نظام میں بہتری لانے ، غیر ممالک میں پاکستانی ورک فورس میں اضافے کے حوالے سے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، خیبرپختونخواہ اور چیف کمشنر اسلام آباد نے گورننس میں بہتری کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی جبکہ شہریوں کی شکایات کے ازالے، کھلی کچہریوں کے انعقاد، ریوینیو سے متعلقہ معاملات کے جلد از جلد حل پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ سروس ڈیلیوری کی بہتری، اختیارات کی تفویض و نچلی سطح پر منتقلی،  ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ، شہروں میں صفائی ستھرائی پر بھی بریفنگ دی گئی،عوام کی حکام بالا تک آسان رسائی و شہریوں کی سہولیات کے لئے اٹھائے جانے والے دیگر اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ صوبائی سطح پر سول پروسیجر کوڈ میں ترمیم اور وراثت کے قوانین میں ترمیم پر بھی بریفنگ دی گئی۔

خواتین کو جائیداد میں ان کے قانونی حق دلوانے کے عمل کو آسان بنانے کے حوالے سے پیش رفت سے اجلاس کو آگاہ کیا گیاجبکہ آئی جی اسلام آباد نے پولیسنگ کی بہتری کے لئے کیے جانے والے اقدامات سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا اور چیف کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں قبضہ مافیا کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی اجلاس کو بریفنگ دی۔اجلاس میں ذلفی بخاری اور انکی ٹیم نے بیرون ممالک پاکستانی ورک فورس اور ترسیلات زر میں اضافے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نظام حکومت میں اصلاحات کا بنیادی مقصد عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے،ہر شعبے میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،عوام اور حکومت کے درمیان تعلق کو مستحکم کرنا اور عوام کو بااختیار بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،اصلاحات کے مقاصد اس وقت تک حاصل نہیں ہوں گے جب تک عام آدمی واضح فرق محسوس نہیں کرے گا،شہریوں کے مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دی جائے اور اس حوالے سے افسران و متعلقین کے لئے جزا اور سزا کا نظام رائج کیا جائے،اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برتنے کی شکایت نہ ہو۔

قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  اس حوالے سے میڈیا کے ذریعے عوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے اور عوام کو مفاد پرست عناصر کے منفی پراپیگنڈے سے محفوظ رکھا جائے۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کوبیرون ممالک میں پاکستانی ورک فورس میں اضافے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ  اس حوالے سے تین سالہ اسٹریٹیجی اور ایکشن پلان مرتب کر لیا گیا ہے،ٹائم لائنز کے ساتھ تمام متعلقہ اداروں کی ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا ہے۔وزیرِ اعظم نے ان اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ  اہداف کے حصول کے لئے ٹائم لائنز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

Advertisement
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 3 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 17 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 20 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • ایک دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 دن قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 19 گھنٹے قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • ایک دن قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • ایک دن قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 2 دن قبل
Advertisement