کینسر کا عالمی دن : پاکستان کی وہ معروف شخصیات جنہوں نے بہادری سے اس مرض کا مقابلہ کیا
ویب ڈیسک :آج دنیا بھر میں کینسر سےمتعلق آگاہی کا عالمی دن منایا جارہاہے ۔ پاکستان میں بھی ایسی بہت سی معروف شخصیات ہیں جنہوں نے بہادری سے کینسر کے مرض سے مقابلہ کیاہے ۔

دنیا میں کینسر کا شمار دنیا کی سنگین اور مہلک بیماریوں میں کیا جاتا ہے اورکینسر کے باعث ہر سال لاکھوں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔ لیکن کچھ لوگ ایسے بھی موجود ہیں ،جنہوں نے کینسر جیسی مہلک بیماری کا ڈٹ کر مقابلہ کیااور جنہوں نے دوسروں کے لیے کے لئے بہادری اور جرات کی ایک مثال قائم کی ۔ یہاں ہم آپ کو کچھ ایسی پاکستانی مشہور شخصیات کے بارے میں بتائیں گے جو آج بھی بڑی بہادری کے ساتھ کینسر کے مرض سے ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں ۔
نادیہ جمیل
پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل گزشتہ برس اپریل میں بریسٹ کینسر کا شکار ہوگئی تھیں اور انہوں نے لندن کے ایک معروف ہسپتال میں علاج شروع کروایا تھا۔ نادیہ جمیل نےکینسر کے ساتھ جدوجہد کرنے کا اپنا سارا سفر اپنے مداحوں اور دوستوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ اداکار ہ نے ابتدائی مراحل میں اس قسم کے کینسر کی تشخیص کے لئے خواتین سے خود جانچ پڑتال کی بھی درخواست کی۔
اسماء عباس
معروف ادکارہ اسماء عباس جو بشری انصاری کی بہن بھی ہیں ، چار سال قبل انہیں کینسر کی بیماری کی تشخیص ہوئی ۔کینسر کا مرض ہونے کے باوجود انہوں نے ا سکرین پر اپنا کام جاری رکھا اورعلاج کی غرض سے انڈسٹری سے کچھ عرصہ کے لیے تھوڑا وقفہ بھی لیا ۔ مکمل صحت یابی کے بعد اسماء عباس نے ا نڈسٹری میں واپسی اختیار کی اور کئی ٹی وی ڈراموں میں عمدہ پرفارمنس ادا کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں ۔ اپنی بیماری کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسماء عباس کہتی ہیں کہ "جب مجھے پتہ چلا کہ مجھے کینسر ہے ، تو میں 2 گھنٹے تک اپنے کمرے میں بیٹھ کر یہ ہی سوچتی رہی کہ میری فیملی ،دوست اور میرا کام پر اس کا کیا اثر پڑے گا ۔بھر دو گھنٹوں کے بعد میں نے سوچا کہ اب اس سے کیسے نمٹا جائے"۔
نائلہ جعفری
نائلہ جعفری کا شمار پاکستان کی معروف ٹی وی اداکارؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے متعدد ڈراموں میں اپنی حیرت انگیز پرفارمنس کے ذریعہ بہت ساری کامیابیوں حاصل کیں ،جن میں ماں مجھ کو سلانا ،دیسی گرلزاور تھوڑی سے خوشیاں شامل ہے ۔ حال ہی میں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور یہ کینسر کی آخری سٹیج پر ہے لیکن وہ بہت ہمت سے اس کا مقابلہ کر رہی ہیں۔نائلہ اکثر خون کے عطیات کے بارے میں پوسٹ کرتی رہتی ہے اور صحت کے اتنے سنگین مسائل ہونے کے باوجود بھی آپ ان کو ہمیشہ مسکراتے ہوئے اور خوش دیکھیں گے۔
شہباز شریف
سابق وزیر اعلی پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہیں ۔وہ اکثر سرجری اور علاج کےسلسلے میں بیرون ملک سفر بھی کرتے ہیں ۔ کینسر کے باوجودبھی ان کا شمار ان بھی پاکستان کی سب سے زیادہ سرگرم سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے ۔
پلوشہ یوسف
اداکارہ سائرہ شہروز کی چھوٹی بہن اور ماڈل پلوشہ یوسف نے بھی کینسر سے ڈٹ کر بہادری سے مقابلہ کیا اور اب انہیں کینسر سے نجات مل گئی ہے ۔جبکہ اسی مرض سے ان کی بڑی بہن رقیہ کا بھی انتقال ہوا تھا ۔
عظمی گیلانی
سینئر اداکارہ عظمی گیلانی کو بھی کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔تاہم طویل عرصے علاج کے بعد اب وہ صحت یاب ہوگئیں ہیں اور کئی ٹی وی ڈراموں میں کام کررہی ہیں۔ انہیں 1982 میں تمغہ پرائےِ حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا ۔
ڈاکٹر یاسمین راشد
وزیر صحت پنجاب ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے گذشتہ سال دسمبر میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال میں چھاتی کے سرطان کی سرجری کروائی تھی۔ اطلاعات کے مطابق ان کی سرجری کامیاب رہی اور وہ اس مرض سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا
قومی اسمبلی کی سابق اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بھی بریسٹ کینسر میں مبتلا تھیں۔تاہم علاج کے بعد وہ بریسٹ کینسر سے کے مریضوں کیلئے امید کی روشنی بننے کے لئے پنک ربن موومنٹ میں شامل ہوگئیں ۔
پیپلز پارٹی کے مخدوم امین فہیم ، حاصل بزنجو ، پی ٹی آئی کے نعیم الحق، اداکارہ رانی ، لیلی واسطی، خالدہ ریاست ، شیف فاطمہ سمیت بہت سے دوسرے لوگ نہایت بہادری سے بیماری کا مقابلہ کرتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوئے ۔

ٹی وی ڈرامہ "جن کی شادی ان کی شادی" کی عوام میں مقبولیت بڑھ گئی
- 29 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
سونے کی بڑھتی قیمتوں کو ریورس گئیر لگ گیا، فی تولہ ہزاروں روپے سستا
- 9 منٹ قبل

فیلڈ مارشل سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات، توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
- 3 منٹ قبل

معرکہ حق کی فتح تینوں افواج کی ہم آہنگی، جارحانہ فیصلہ سازی اور فیلڈ مارشل کی قیادت کا نتیجہ ہے، ائیر چیف
- ایک گھنٹہ قبل

چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا، اعظم نذیر تارڑ
- 21 گھنٹے قبل

بھارت، سری لنکا کے سیلاب متاثرین کی راہ میں رکاوٹ ہے، دفتر خارجہ
- 17 منٹ قبل

پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر کبھی حملہ آور نہیں ہوگی، ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے، گوہر خان
- 19 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
بنوں: میرانشاہ روڈ پر دہشت گردوں کا حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد شہید
- 33 منٹ قبل

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمرایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 15 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم
- ایک گھنٹہ قبل

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا
- 21 گھنٹے قبل

وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں پر پابندی،نوٹیفکیشن جاری
- 20 گھنٹے قبل

عظمیٰ خان کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
- ایک گھنٹہ قبل







.jpg&w=3840&q=75)
