Advertisement
پاکستان

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی رفاہ پر  اسرائیل کی حالیہ بمباری اور حملوں کی شدید مذمت

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ عالمی برادری اس صورتحال کو نظرانداز کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 14th 2024, 12:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی  کی  رفاہ پر  اسرائیل کی حالیہ بمباری اور حملوں کی شدید مذمت

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے رفاہ پر  اسرائیل کی حالیہ بمباری اور حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔

 ایکس ٹویٹر  پر کی گئی اپنی پوسٹ میں انہوں نے اسرائیلی کارروائی کو معصوم فلسطینیوں کےخلاف افسوسناک اور بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ۔

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ عالمی برادری اس صورتحال کو نظرانداز کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔

Advertisement
Advertisement