8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی سراپا احتجاج
الیکشن 2024 دھاندلی کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائےگا، پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف الیکشن میں فراڈ کیا گیا، پی ٹی آئی


عام انتخابات می دھاندلی کے الزامات لگانے والی پاکستان تحریک انصاف نے فارم 45 انٹرنیشنل میڈیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ہے۔
میریٹ ہوٹل میں انٹرنیشنل میڈیا کے لیے کی جانے اس پریس بریفنگ میں فارم 45 صحافیوں کے سامنے رکھتے ہوئے ویڈیو بھی دکھائی گئی،
پی ٹی آئی کے ترجمان حسن رؤف نے بریفنگ کے آغاز پرکہا کہ الیکشن 2024 دھاندلی کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ پی ٹی آئی امیدواروں کےخلاف الیکشن میں فراڈ کیا گیا، ہماری 85 نشستیں دھاندلی سے چھین لی گئیں۔ کئی حلقوں میں ٹرن آؤٹ کم تھا مگرووٹ زیادہ نکلے۔
حسن رؤف نے کہا کہ فارم 45 میں جو امیدوار جیت گئے تھے وہ فارم 47 میں ہار گئے۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں جو ووٹ کاسٹ ہوئے، ان میں بہت فرق ہے۔ ہمارے پاس جو فارم 45 ہےوہ فارم47 سےمختلف ہے۔ ہم نے 46 سیٹوں پر انتخابی عذرداریوں سے متعلق درخواستیں دی ہیں۔ پی ٹی آئی 177 سیٹوں پر کامیاب ہوئی جن میں سے 92 سیٹوں پر ہمیں کامیابی دی گئی۔ دیگر نشستوں میں سے 46 کا ڈیٹا موجود ہے جب کہ 29 سیٹوں سےمتعلق ڈیٹا اکٹھا کیاجارہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا کہ پی ٹی آئی کو 36ملین ووٹ پنجاب سے ملے،انتخابی نتائج میں الیکشن ایکٹ 92 کی خلاف ورزی کی گئی۔ پنجاب سے 155 سیٹیں جیتیں ،مگر صرف 55 دی گئیں۔ اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر بھی ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔پی ٹی آئی کو کراچی 25 لاکھ ووٹ اور جماعت اسلامی کو کراچی سے 7 لاکھ ووٹ ملے لیکن قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی 157 نشستیں حاصل کرسکی جبکہ جماعت اسلامی کو ایک سیٹ بھی نہ ملی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب سے پی ٹی آئی کو 36ملین ووٹ ملے۔ رات تک ریحانہ ڈارتک جیت رہی تھیں لیکن صبح خواجہ آصف کو جتوادیا گیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 سے شعیب شاہین جیت رہے تھےمگرطارق فضل کو جتوادیا گیا۔این اے 56سے شہریار آفریدی جیت رہےتھےمگرحنیف عباسی کوجتوایا گیا۔ اس کے بعد پی ٹی آئی کے ان امیدواروں نے باری باری اظہار خیال کیا جو الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں ہار گئے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ الیکشن مہم میں ہرروزہمارے ورکرزکو اٹھایاجارہاتھا، یہ جمہوریت پرکھلاحملہ تھا، ہم سے بلے کانشان چھنا لیکن عوام نے پی ٹی آئی کےحق میں تاریخ ساز فیصلہ دیا۔الیکشن سے قبل پارٹی نشان لیکرعوام کو مزید مشکل میں ڈال دیا گیا اور آزاد امیدواروں کو بھی کوئی مہم چلانے نہیں دی۔الیکشن سےقبل بھی تمام سیکورٹی کواستعمال کیا گیا۔ اپنے حلقے میں ایک لاکھ ووٹ سےمیں جیت رہاتھا۔ میری اہلیہ بطورپولنگ ایجنٹ آراودفترمیں تھیں توانہیں باہرنکال دیا گیا۔ 8 فروری کی رات ان سےجس حدتک دھاندلی ہوسکی کی گئی۔ پاکستان کےعوام کوحق حکمرانی سےمحروم کیا گیا۔ ہم نے تمام اصل فارم 45آن لائن بھی دستیاب کردیئے ہیں۔
ایاز امیر نے کہا کہ میرے حلقے میں 456 پولنگ اسٹیشنز ہیں اور میں تمام کےفارم45 یہاں لایا ہوں۔ میں نے اپنے حلقے سے1 لاکھ 55 ہزارووٹ حاصل کیے اور ن لیگ کے کےامیدوارکو1لاکھ 29 ہزارووٹ ملے لیکن جب فارم 47 آیا تو ن لیگ کے امیدوار کو جتوا دیا گیا۔
سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے کہا کہ میرا سیاست میں کوئی تجربہ نہیں تھا، میں ایک گھریلو خاتون اور ماں تھی لیکن میرےگھرپرخواجہ آصف نے ڈی پی او سے مل کرظلم ڈھائے۔ میں اس ظلم کے خلاف ڈٹ گئی اورخوف کے بت توڑ دیئے۔ ایک ماں اپنے بچوں کے بغیرباہرنکلی اورسیالکوٹ کےعوام نےمیرا ساتھ دیا،قطرہ قطرہ ملاکرسیالکوٹ کےسمندر نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، میں جیت گئی تھی لیکن خواجہ آصف کے لیے ریٹرننگ افسر کے دفتر میں نتائج کو تبدیل کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم نے 19 قومی اسمبلی کی سیٹیں کراچی سے جیتی ہے، ایم کیو ایم کو کراچی میں سیٹیں بانٹیں گئیں، شہر کراچی نے 2018 میں بھی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا، 2024 میں 2018 سے بھی زیادہ ووٹ کراچی کےعوام نے دیئے۔ حیدرآباد سے ہم نے 6 صوبائی اور 2 قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی حاصل کیں، کراچی کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا، جماعت اسلامی کراچی میں دوسرے نمبر پر آئی انہیں بھی کوئی سیٹ نہیں دی جبکہ تباہی کی ذمہ دار ایم کیو ایم کو سیٹیں تحفہ میں دےدی گئیں، میرے حلقے میں آر او نے نتیجہ تبدیل کرنے سے انکار کیا تو رات کو اسے ہٹا دیا گیا۔
سیف الرحمان نے کہا کہ این اے 235 کے تمام 45 میرے پاس موجود ہیں، این اے 235 سے ایم کیو ایم کے امیدوار کو جتوادیا گیا، میرے حلقے میں 2 نوجوانوں پر فائرنگ کی گئی۔

ایران سے معاہد ہ کیے بنا بھی افزودہ یورینیم حاصل کیا جا سکتا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ
- a day ago

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کب ہونگے؟ حکومت نے تاریخ کا اعلان کردیا گیا
- 18 hours ago

عوام کو ایک اورجھٹکا، کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 19 پیسے مہنگی
- 2 days ago

پنجگور:سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 6 خارجی جہنم واصل
- a day ago

وزیراعظم نے تجارتی عدالتوں کے قیام کے لیے آٹھ رکنی کمیٹی قائم کردی
- a day ago

خیبرپختونخوا :سیکیورٹی فورسز کی الگ الگ کارروائیاں، 4 خوارج جہنم واصل
- 2 days ago
.jpg&w=3840&q=75)
خریداروں کیلئے خوشخبری، سونا مسلسل تیسرے روز ہزاروں روپے سستا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- a day ago

نکاح نامے پر دستخط کے بعد بیوی کو حق مہر سمیت طے شدہ حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا،عدالت عالیہ
- a day ago

اقوام عالم کی مشترکہ کاوشوں اور موثر باہمی تعاون سے ہی ماحول دوست مستقبل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے،شہباز شریف
- a day ago

مومنہ اقبال ہراسانی کیس: لیگی رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
- a day ago

جنگ کے دوران امریکہ واسرائیل نے یواے ای کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال کی،عباس عراقچی
- a day ago

وفاقی حکومت نے چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان کر دیا
- 20 hours ago


.webp&w=3840&q=75)


