اسرائیلی فوجی اس ہسپتال کی تلاشی لے رہے ہیں


غزہ: فلسطین کے جنوبی شہر غزہ کے مرکزی النصر ہسپتال میں اسرائیلی دفاعی افواج کی سپیشل کارروائی کی وجہ سے مریضوں اور عملے کے سینکٹروں اراکین میں افراتفری پھیل گئی جبکہ 4 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
جرمن خنبررساں ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق غزہ کے مرکزی النصر ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں آکسیجن ختم ہونے سے 4مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی اس ہسپتال کی تلاشی لے رہے ہیں، جہاں ان کی اطلاعات کے مطابق سات اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حملے کے دوران اغوا کیے گئے کچھ مغویوں کو رکھا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے یہ کارروائی غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں النصر ہسپتال کے تقریباً ایک ہفتے سے جاری محاصرہ کے بعد کی ہے۔
اس صورتحال کی وجہ سے ہسپتال کا عملہ، مریض اور اندر موجود دیگر افراد خوراک اور پانی سمیت رسد کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ عملے کے افراد نے بتایا کہ جمعرات کو فوجیوں کی طرف سے ہسپتال میں کارروائی سے چند گھنٹے قبل، اسرائیلی فائرنگ سے کمپلیکس کے اندر ایک مریض ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

وزیرِاعظم آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے اُزبکستان کے شہر تاشقند پہنچ گئے
- 6 hours ago

چیمپیئنز ٹرافی:بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ، ایک ایک پوائنٹ مل گیا
- 6 hours ago

طالبان کا تعلیم پر ایک اور وار ، برطانوی جوڑا گرفتار
- 4 hours ago

ایم کیو ایم کے سربراہ آفاق احمد کی رہائی کے احکامات جاری
- 4 hours ago
پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کی چیئرپرسن پروفیسرڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی پنجاب حکومت کے سال مکمل ہونے پر ظہرانے میں شرکت
- 2 hours ago

آئی ایم ایف سے 1 سے ڈیڑھ ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے مذاکرات جاری
- an hour ago
ایلون مسک نے ملازمین کو بڑی وارننگ دے دی
- an hour ago

وفاقی حکومت کا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ
- an hour ago
رویت ہلال کمیٹی رمضان کا چاند دیکھنے کے سلسلے میں 28 فروری کو اجلاس منقعد کرے گی
- 9 minutes ago

او جی ڈی سی ایل نے ٹیکنالوجی کی مدد سے یومیہ تیل کی پیداوار میں 10 ہزار بیرل کا اضافہ کردیا
- 41 minutes ago

سٹیمکو سائنس مقابلوں میں پاکستانی طلباء نے شاندار کارگردگی سے گولڈ میڈل جیت لیا
- 3 hours ago

آزادانہ صحافت جمہوریت کا اہم حصہ ہے، وزیر اطلات
- 28 minutes ago