جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ گرفتار

سلمان کو جیل روڈ لاہور سے پی ٹی آئی پارٹی آفس کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ گرفتار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وکیل سلمان اکرم راجہ کو ہفتے کے روز گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلمان کو جیل روڈ لاہور سے پی ٹی آئی پارٹی آفس کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں کارکنان مبینہ دھاندلی زدہ انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

سلمان اکرم جیل روڈ پر تحریک انصاف کے دفتر پہنچے تو پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

مشہور کی گرفتاری کے وقت وہاں موجود پارٹی کارکنوں کی طرف سے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

خیال رہے کہ بیرسٹر سلمان نے لاہور کے حلقہ این اے 128 سے تحریک پاکستان کے رہنما عون چوہدری کے خلاف الیکشن لڑا تھا اور ہار گئے تھے۔ جس کے بعد انہوں نے مبینہ دھاندلی زدہ انتخابات کی تحقیقات کے لیے متعلقہ فورمز سے مشاورت کی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عون چوہدری کی جیت کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم دیا۔

پاکستان

تحریک انصاف کے متعدد رہنما گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف کے  متعدد رہنما گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما ایڈووکیٹ شعیب شاہین کو بھی اسلام آباد پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس نے بیرسٹر گوہر، عامر اور شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا اور روانہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ شعیب شاہین کو ان کے آفس سے گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے کہ کچھ دیر پہلے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شمالی کوریا : سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نا کرنے پر متعدد افسران کو پھانسی

ہنگامی اجلاس میں پہلے ہی سیلاب سے بچاؤ کے لیے حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر نقصان کے ذمے داران کو سخت سزا دینے کا اشارہ دے چکے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی کوریا : سیلاب سے قبل  حفاظتی انتظامات نا کرنے پر متعدد افسران کو پھانسی

شمالی کوریا میں 30 سرکاری افسران کو سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر پھانسی دینے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔


جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی اور میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں ایسے اشارے ملےہیں کہ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن کے حکم پر حکمران جماعت کی صوبائی کمیٹی کے سابق سکریٹری سمیت 20 سے 30 افسران کو پھانسی دی گئی ہے۔

کم جونگ اُن حکمران جماعت کے ہنگامی اجلاس میں پہلے ہی سیلاب سے بچاؤ کے لیے حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر نقصان کے ذمے داران کو سخت سزا دینے کا اشارہ دے چکے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک خیرات پر نہیں چل سکتا سب کو ٹیکس ادا کرنا ہو گا، وزیر خزا نہ

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل جاری ہے، آئی ٹی کا بجٹ ہم نے بڑھایا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک خیرات پر نہیں چل سکتا سب کو ٹیکس ادا کرنا ہو گا، وزیر خزا نہ

سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک خیرات پر نہیں چل سکتا سب کو ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میکرو اکنامک کا استحکام معیشت کی بنیاد ہے، روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، اخراجات کم اور ریونیو بڑھانے سے معیشت کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے لیے نجی شعبے کو آگے آنا پڑے گا، نجی شعبے کو پاکستان کو لیڈ کرنا ہو گا، فری لانسرز کو سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل جاری ہے، آئی ٹی کا بجٹ ہم نے بڑھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرعی سیکٹر میں بھی گروتھ  کو بڑھایا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll