Advertisement
علاقائی

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری

جسٹس بابر ستار نے عدالتی حکم عدولی پر ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی صدر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 20 2024، 8:57 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آبادہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس بابر ستار نے عدالتی شہریار آفریدی کو ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے کے خلاف درخواست پر ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی صدر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

عدالت کوبتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنر نے والدہ کے ساتھ عمرے پر جانا ہے، جس پر جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے کہ  ڈی سی عدالت کو بتائے بغیر  بیرون ملک چلے گئے؟ 

عدالت نے شہریار آفریدی کے خلاف تھری ایم پی او معاملے پر ڈپٹی کمشنر کی گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو حکم دیا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد جہاں بھی نظرآئیں، انہیں گرفتار کر کےعدالت پیش کیا جائے۔

عدالت نے ڈی سی عرفان نوازمیمن کی عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

Advertisement