صدر مملکت کا انتخاب عام انتخابات کے انعقاد کے بعد 30 روز کے اندر کروانا لازم ہے، الیکشن کمیشن


الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے انتخاب کے لیے شیڈول اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 41 کی شق 4 کے مطابق صدر مملکت کا انتخاب عام انتخابات کے انعقاد کے بعد 30 روز کے اندر کروانا لازم ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کے انتخاب کے خواہش مند امیدوار آج سے کاغذات نامزدگی حاصل کرسکتے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 91 اور 130 کے تحت اسمبلیوں کی پہلی نشست انتخابات کے بعد 21 ایام میں لازمی بلائی جانی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 29 فروری 2024 کو تمام اسمبلیاں وجود میں آجائیں گی، جس کے بعد صدر کے انتخاب کیلئے مطلوبہ الیکٹورل کالج کی تکمیل ہوجائے گی، الیکشن کمیشن یکم مارچ کو صدر کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 2 مارچ دن بارہ بجے تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔ صدر مملکت کے انتخاب کے خواہش مند امیدوار آج سے غذات نامزدگی حاصل کرسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن یکم مارچ کو صدر کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری کرے گا، آئین کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے ایک دن مقرر کیا جائے گا۔

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 5 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 5 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل






