عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے عامر ڈوگر جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے جنید خان کو نامزد کیا ہے،عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کیلئے نامزد امیدوار عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کےلئے امیدواروں نامزد کردیے ہیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے عامر ڈوگر کو نامزد کیا ہے، جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے جنید خان نامزد ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دونوں نامزد ساتھیوں کی بہت قربانیاں ہے، عوام دیکھے گی کہ جیت پاکستان تحریک انصاف کی ہو گی۔ ہماری یہ جستجو حق اور سچائی کےلئے ہے اور ہم آخری دم تک لڑیں گے،یہی وجہ ہے کہ عوام نے ہمیں دو تہائی سے زیارہ اکثریت دی ہے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں دھاندلہ ہوا، ہم لوگ عدالتوں اور اسمبلیوں میں بھی احتجاج کریں گے۔ لودھراں میں ہماری سیٹ پر دوبارہ گنتی کروا کر شب خون مارا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی 175 سے 180 سیٹوں پر کٹ مارا گیا ہے۔دو مارچ کو مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر احتجاج کا اعلان بھی کردیا۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 9 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 10 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 15 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 15 hours ago







